راجے بھائی اُردو ہائی اسکول کی جنرل نالج کوئز اور مضمون نویسی کے مقابلے میں نمایاں کامیابی۔


شولاپور۔ (نامہ نگار۔محمد اسماعیل ڈونگاوں کر)بروز اتوار بتاریخ٣١, دسمبر ٢٠٢٣ کو پرواز فاؤنڈیشن کے جانب سے ایم۔ اے۔ پانگل ہائی اسکول شولاپور میں ضلعی سطح پر بین المدارس تعلیمی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا  
ان مقابلوں میں جنرل نالج کویز مقابلہ میں شہر کے کل نو اسکولوں نے حصہ لیا تھا۔اس مقابلے میں ہمارا راجےبھائی اردو ہائی اسکول نے اول مقام حاصل کیا۔اس مقابلے میں نہم جماعت کی زویا حسین شیخ نے پر اعتمادجوابات دےکر سامعین کادل جیت لیا اسی طرح اردو مضمون نویسی مقابلے میں مدرسی ھٰذا نے دوم مقام حاصل کیا۔اس میں دہم جماعت کی طالبہ عشرت جہاں ساجد مہیترے نےاپنی خوبصورت تحریر کی بدولت جیت حاصل کی ۔ان طالبات کوکامیاب کرانےمیں اسکول کے فعال معلم محمد اسماعیل ڈونگاونکر کی رہبری حاصل رہی۔اس بڑی کامیابی اظہار مسرت کرتے ہوئے  ادارے کے صدر محترم فیض انعامدارصاحب ، نایب صدر محترمہ تسنیم آرء شیخ صاحبہ اور پرنسپل محترمہصبیحہ پیرذادے صاحبہ نے بچوں کو ڈھیر ساری مبارکبادی پیش کرتےہوے انہیں آنے والےمستقبل کے لئے خوب خوب دعائیں دی ساتھ ہی ساتھ اسکول کے تمام اساتذہ اور غیر تدرسی عملے نے بھی ڈونگاونکر سر اوربچوں کو مبارکبادی پیش کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔