معروف سیاست داںوسوشل ورکر شیخ مقبول ویرانڈیکر کے اعزاز میں شعری نشست کا انعقاد۔
ناندیڑ : نامہ نگار(محمد عبدالرفع) 18/جنوری 2024 بروز جمعرات کو جناب شیخ علی با وزیرِ صاحب عیدگاہ روڈ قدوائی نگر ناندیڑ کے مکان پر شیخ مقبول ورانڈیکر صاحب کی ناندیڑ آمدپر ایک شعری نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر ایڈوکیٹ جنابِ شیخ اطہر علی پوسد نے شرکت فرمائی نظامت کے فرائض سہیل احمد صدیقی نے انجام دیے۔ اس شعری نشست کی صدارت کہنہ مشق استاد شاعر جناب محمود علی سحر نے کی۔ ہندی زبان کے شاعر جناب راجندر اوپادھیہ ،بےبس لاتورکر، جناب تمیز احمد پرواز، محی الدین مكرم ، سہیل احمد صدیقی اور صدر نشست محمود علی سحر نے اپنا تازہ کلام پیش کیا۔ محمد عبدالغفار ریاستی صدر اردو شیکشک سنگھٹنا نے جناب مقبول شیخ صاحب کی سیاسی سماجی خدمات پر اظہار خیال کیا اور حال ہی میں موصوف کو جیجاو رتن ایوارڈ ملنے مبارکباد دی۔ دیگر احباب میں ڈاکٹر شیخ رفیق اکمل ہیومن رائٹ ہیلتھ چیف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ عبدالجبار صاحب نے تمام مہمانان و شعراء کا استقبال کیا۔ صاحب مکان جناب شیخ علی باوزیر صاحب نے گلپوشی کی اس پررونق تقریب اور کامیاب شعری نشست میں ڈاکٹر محمد عبدالرافع نے تمام شرکاء و شعراء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نشست کے اختتام کا اعلان کیا۔
Comments
Post a Comment