یونین ایجوکیشن سوسائٹیز پرائمری اسکول میں کرانتی جیوتی ساوتری بائی پھلے کی یوم ولادت منائی گئی۔

 



    شولاپور(نامہ نگار، عمران شیخ) 03 جنوری کو یونین ایجوکیشن سوسائٹیزاُردو پرائمری اسکول شولاپور میں کرانتی جیوتی ساوتری بائی پھلے کی یوم ولادت کے موقع پر  اسکول کی  صدرمعلمہ اور اس مختصر تقریب کی پرنسپل آفرین عبدالقادر شیخ کے دست مبارک سے   اسکول کے سینئر ٹیچر رضیہ بیجاپورے کی موجودگی میں ساوتری بائی پھلے کی تصوریر پر گلوں کا ہار چڑھا کر کی گئی۔

                پرنسپل آفرین شیخ نے کہا کہ خواتین کو ساوتری بائی پھولے کی قربانی سے آگاہ ہونا چاہیے۔ساوتری بائی پھلے کی اپنی ایک شناخت تھی۔ عظیم سماجی رہمنا جوتی راؤ پھلے کے ساتھ رہ کران کی شخصیت  جوتی راؤ کی جوت میں ماند نہیں پڑی بلکہ اور نکھری۔ عورت اگر عزم کرے تو ہر نا ممکن کو ممکن بنا سکتی ہے اس بات کی روشن دلیل ساوتری بائی پُھلے تھیں۔  ساوتری بائی پھولے عالی حوصلہ خاتون تھیں۔   جیوتی راؤ پھولے کے انتقال کے بعد بھی انہوں نے ستیہ شودھک سماج کا کام تا دمِ حیات جاری رکھا۔ انھوں نے عزم و استحکامت کے ساتھ زندگی کی تمام مشکلات پر قابو پایا۔  اس تقریب میں جماعت چہارم کی طالبہ کماری عائشہ اظہر استاد اور کلاس دوم کی طالبہ ردافاطمہ وسیم شیخ نے طالبات کو ساوتری بائی پھولے کے کام اور تعلیم کے میدان میں ان کی قربانیوں کےمتعلق تقاریر کیں۔  پروگرام کو کامیاب بنانے میں محترم جعفر انڈیگرنے خوب محنت کی۔ نظامت جناب عمران شیخ صاحب نے کی اور شکریہ محترمہ  رفعت شہباز نے ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔