اقبال نیازی کی ہدایت میں کردار کے دو کامیاب شو " داستان ساحر" اور" کہت کبیر" کی انوکھی پیشکش۔
ممبئی (نامہ نگار) ’’ار دو کتاب میلہ ممبئی میں قومی کونسل کے زیر اہتمام کردارآرٹ اکیڈمی کی ڈرامائی پیشکش، دلچسپ،انوکھی ،موسیقی ریز داستان گوئی ’’ساحر جسے کہتے ہیں!‘‘ ( داستان ساحر) نے ناظرین کو بہت متاثر کیا۔ ساحر لدھیانوی کے فن اور شخصیت پر یاسمین شیخ اور اقبال نیازی نے داستان گو کی حیثیت سے ناظرین کومحظوظ کیا ، وہیں زر میں خان ،شبانہ شیخ ، ناصر یوسف کو بیتا تیواری اور عمران علی نے ساحر کے نغموں کو کچھ اس انداز سے پیش کیا کہ ساحر کے مداح عش عش کر اٹھے۔
ساحر سے متعلق کچھ نایاب تصاویر کا PPT عدنان اور اشفاق نے تیار کیا تھا اور روشنی اکبرخان نے ۔ممتاز نیازی ڈراما کے کاسٹیوم اور سیٹ کی نگراں تھیں اور اس پراثر داستان گوئی کی اسکر پٹ اور ہدایت اقبال نیازی کی تھی ۔
اس ہفتہ مہاراشٹراراجیہ ہندی ساہتیہ اکیڈمی کے زیر اہتمام کر دار آرٹ اکیڈمی کے فنکاروں نے لاتور ( مہاراشٹر ) میں عوامی شاعر ’’سنت کبیر داس‘‘ پر ایک اور داستان گوئی’’ کہت کبیر‘‘ کے عنوان سے پیش کیا۔ 800 سے زائد ہندی کے ودوانوں ، پنڈتوں، پروفیسرز ، اسا تذہ اور کبیر داس پر سند سمجھے جانے والے ماہرین کی موجودگی میں کبیر کے حالات زندگی نظموں ، دوہوں ، پدوں کے ساتھ پیش کیے گئے ۔ لاتور کے’’سنت کبیر پرتشٹھان‘‘ کی سلور جوبلی تقریبات کا آغاز کردار کے اس ڈراما سے ہوا، جس کا خاکہ اور ہدایت اقبال نیازی تھے۔اور موسیقارکلدیپ سنگھ نے موسیقی ترتیب دی ۔ 90 منٹس تک ناظر ین دم بخود سے اس میوزیکل ڈراما میں کھوۓ رہے اور اختتام پر کھڑے ہوکر زبردست تالیوں سے فنکاروں کونوازا۔ داستان گوشیوشر ما اور سمتا ،اور گلوکاران تجسوینی ، سائی ،عمران علی اورسنی نے خوب رنگ جمایا جبکہ زریں خان نے تکنیکی شعبہ سنبالا ،اکبرخان نے روشنی اور ممتاز نیازی نے کاسٹیوم اور سیٹ کی نگرانی کی۔
لاتور کے ناظرین کا تاثر تھا کہ ایک عرصے بعد انہوں نے کبیر داس پر ایک اچھا ڈراما دیکھا ہے جوعر صے تک انہیں یادر ہے گا ۔کردار کے چیئر مین اور ڈائر یکٹر اقبال نیازی نے حاضرین کا شکر یہ ادا کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ’’ داستان ساحر‘‘ خالص اردو کا ڈراما ہے تو وہیں ’’ داستان کبیر‘‘سنسکرت آمیز شدھ ہندی ڈراما۔ دونوں پروڈکشن کردار کے فنکاروں کی محنت سے خوب سجے۔
شُکریہ بھائی شفیع چوبدار صاحب اور ایوب نلا مندو صاحب۔۔۔۔رپورٹ کی اشاعت کے لیے۔۔۔۔
ReplyDelete