سلام بن رزاق کے افسانوی مجموعوں کے نئے ایڈیشن کی رونمائی۔


الوے 16 جنوری : عرشیہ کتاب دار کے پروپرائٹر اظہار ندیم کی ممبئی آمد کے موقع پر ممبئی کے ادیبوں نے ایک اعزازی ادبی نشست معروف افسانہ نگار سلام بن رزاق کے دولت کدے پر منعقد کی ـ جس میں سلام بن رزاق کے تین افسانوی مجموعوں 'ننگی دوپہر کا سپاہی'،' شکستہ بتوں کے درمیاں ' اور 'زندگی افسانہ نہیں' کے نئے ایڈیشن کی رسم رونمائی ادا کی گئی ـ واضح رہے یہ تینوں تازہ ترین ایڈیشن عرشیہ پبلیکیشن نے شایع کیے ہیں ـ نشست میں مجموعی طور پر سلام بن رزاق کے فکر و فن پر گفتگو کی گئی، مختلف حوالوں اور زاویوں سے ان کے افسانوں پر بات کی گئی ـ اس موقع پر  وقار قادری نے اپنا تازہ ناول 'سمندر بولتا ہے' سلام بن رزاق کو بطور تحفہ پیش کیا ـ نسشت میں اسلم پرویز، وقار قادری ، صادقہ نواب سحر ، فرحان حنیف وارثی، اسلم شامی، نواب صاحب، شاداب رشید اور وسیم عقیل شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ـ

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔