نسیمہ بھاگنگری صاحبہ اپنے خدمات سے سبکدوش
شولاپور: ( عرفاں پٹھان ) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کی فعال معلمہ نسیمہ بھاگنگری آپا آج اپنے ۳۳سالہ طویل خدمات سے سبکدوش ہوئے۔ اس سلسلے میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس کی صدارت محترم جناب آصف اقبال صاحب نے فرمائی اور مہمان خصوصی محترم جناب محبوب تامبولی سر تھے انہی کے دست خاص سے محترمہ نسیمہ بھاگنگری آپا کو تہنیت پیش کی گئی۔
اس تقریب میں جماعت ہفتم کے طلباء سہانہ جاوید شیخ اور عبدالرحمن ریاض منیار نے نسیمہ آپا کے خدمات پر اپنے تاثرات پیش کئے۔صدر مدرس اشفاق احمد ساتکھیڑ سر نے اسکول کی روداد اور مہمانان کا استقبال کیا اور نسیمہ بھاگنگری آپا کی خدمات پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
مہمان خصوصی جناب محبوب تامبولی سر نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ "وقت کی پابندی سیکھنا ہے تو نسیمہ آپا سے سیکھیں میں نے ۱۴ سالوں میں آپ کو کبھی دیر سے آتے ہوئے نہیں پایا۔ " جناب آصف اقبال نے اپنے صدارتی خطبہ میں فرمایا کہ ایک بہترین معلمہ آج اپنے خدمات سے سبکدوش ہو رہی ہیں یہ ہماری قوم کا بہت بڑا نقصان ہے۔کیوں اچھے اساتذہ بہت کم دستیاب ہیں۔ مہمان اعزازی محترم جناب امتیاز شابدی سر نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکول کی بہترین کارکردگی کے پیچھے یہاں کے اساتذہ ہیں جو اپنے خدمات سے اسکول کا نام شولاپور ہی نہیں بلکہ مہاراشٹر میں بلند کر رہے ہیں۔
اس جلسے کی نظامت عرفاں پٹھان سر نے کی محترمہ رضوانہ قاضی آپا نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔جلسے کو کامیاب بنانے میں امرین فراش آپا، سمیرا شلیدار آپا اور رضوانہ مکاندار آپا نے اپنے خدمات پیش کئے۔
Comments
Post a Comment