بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور میں جشن یوم جمہوریہ کے موقع پرچم کشائی۔
شولاپور : نامہ نگار (آفرین پیرمپللی) 26 جنوری بھارت کے 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر یونین ایجوکیشن سوسائٹیز شولاپور کے زیراہتمام چلنے والے مدرسہ بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور میں پرچم کشائی کی گئی۔ جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر جلسہ ادارہ ہذا کی نائب صدر محترمہ ثریا شیخ صاحبہ تھیں۔ بطور مہمان خصوصی ادارے کی ذمہ دار ڈاکٹر سیمین شیخ صاحبہ، ادارے کے رکن قیوم پٹھان صاحب، ادارے میں اپنی طویل تدریسی خدمات انجام دینے والے سابق اساتذہ محترم امام درود سر ، بشیر شیڈم سر، بی بی ناز آپا، ہاجرہ آپا، رابعہ آپا، سعیدہ آپا، مہمان خصوصی مدعو کئے گئے تھے۔
رسم پرچم کشائی صدر جلسہ محترم امام درود سر کے دست مبارک عمل میں آئی۔ اس تقریب پرچم کشائی میں ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون رشید باغبان سر، نائب صدر مدرسہ محترمہ ثریا جاگیر آپا، یونین ایجوکیشن سوسائٹی اردو پرائمری اسکول شولاپور کی صدر مدرسہ محترمہ آفرین ڈنڈوتی آپا، یونین ایجوکیشن سوسائٹی مہیلا مہا ودیالیہ کی صدر مدرسہ محترمہ فرزانہ شیخ آپا اور آپ کا جملہ اسٹاف، طلبہ و طالبات والدین و سرپرست حضرات و خواتین بڑی تعداد میں موجود تھے۔
ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کے این سی سی و آر ایس پی کے طالب علموں اور بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کی آر ایس پی کی طالبات نے گارڈ آف آنر پیش کیا ان طالبات کو این سی سی و آر ایس پی کے نگراں کار محترم عارف خان پٹھان سر نے رہنمائی فرمائی۔ ساتھ ہی ساتھ مدرسہ ہٰذا کی طالبات نے حب الوطنی پر گیت پیش کیا ان طالبات کی رہنمائی جونیئر کالج کی پروفیسر محترمہ آفرین پیرمپللی آپا نے کی۔ جلسہ کی نظامت ڈاکٹر عبدالرشید شیخ سر نے کی۔ بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کے صدر مدرس محترم محمد علی شیخ سر نے صدر جلسہ و مہمانان، سابق اساتذہ و جملہ حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔جلسہ کو کامیاب بنانے کےلئے مدرسہ ہٰذا کے تمام اساتذہ و جملہ تدریسی عملہ نے محنت کی۔
Comments
Post a Comment