نئی تعلیم پالیسی ۲۰۲۰ء کے تحت اسکول کنیکٹ تحریک کی ابتداء سوشل کالج سے ہوئی۔


شولاپور: نامہ نگار (اِقبال باغبان) پُنیہ شلوک اہلیا دیوی ہولکر شولاپور یونیورسٹی شولاپورکے صدرجامعہ محتر پروفیسر ڈاکٹر پرکاش مہا نورنے حکومت ِ ہند کی نئی تعلیمی پالیسی کو نئے سال میں داخلہ لینے والے طالب علموں کو روشناس کرنے کے لیے حکومت مہاراشٹرکے احکامات کے تحت اسکول کنکٹ تحریک کا آغاز شولاپورسوشل اسوسی ایشن آرٹس اینڈکامرس کالج میں ہوا میں غبارے اُڑا کر کیا ۔ اس ضمن میں کالج میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کی ابتدا، بی۔اے۔سالِ دُوّم کی طالبہ مصباح مجاورنے تلاوت قرآن سے کی۔ کالج کے کارگزارپرنسپل ڈاکٹر،ای۔جا۔ تنبولی نے مہمانان کا تعارف و استقبال کیا۔ پُنیہ شلوک اہلیا دیوی ہولکرکے، آے۔کیو۔ایس ۔سی۔ کوڈینٹر ڈاکٹر گوتم کاملبے نے اسکول کنکٹ کے موضوع پر طالب علموں کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال سے شولاپوریونیورسٹی میں نیو ایجوکشن پالیسی نافذ ہو رہی ہے۔ اس پالیسی کے تحت گریجویشن کے تمام کورس چارسال کے ہوں گے۔ پہلا سال مکمل کرنے والے طالب علموں کو سرٹیفکیٹ کی ڈگری، دوسرا سال مکمل کرنے والوں کو ڈپلوما، تیسرا سال مکمل کرنے والوں کو ڈگری اور چوتھا سال مکمل کرنے والوں کو آنرس کی ڈگری دی جائے گی۔اس کے علاوہ اِسکیل اِنہاسمینٹ، آن جاب ٹرینگ جیسے مختلف مضامین پڑھائے جایں گے۔
            یونیورسٹی کے صدرجامعہ نے اپنی تقریر میں طالب علموں کو نئی پالیسی کے متعلق تکنکی معلومات دی اور طالب علموں کو اپنا ای۔میل آے۔ڈی بنانے اور اے۔بی۔سی ۔ اکاؤنٹ بنانے کی تلقین کی۔ اس تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر لکشمی کانت داما نائب صدرجامعہ ، پروفیسر دنڈے وی۔سی۔کے علاوہ کالج کے اساتذہ اور طالب علموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نظامت کے فرائض صدرشعبۂ اُردو پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدارنے انجام دیے اور ڈاکٹر ملا نے شکریہ ادا کیا۔ 

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔