محمد عزیز کو اُردو دوست ایوارڈ سے نوازہ گیا
صدائے مہاراشٹر نیوذ نیٹورک
مالیگاوں : (نامہ نگار)
محمد عزیر اشفاق احمد "اُردو دوست " جیسے باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
یہ ایوارڈ بائیکلہ کی ایم۔ ایل۔ اے ۔یامنی یشونت جادھو صاحبہ کے دست مبارک سے
تفویض کیا گیا ۔ اس موقع پر شہر ممبئی اور اردو ادب کی معزز ترین شخصیات اسٹیج پر
موجود تھیں۔ محمد عزیر ایک ماہر گرافک ڈیزائنر ہیں۔ ان کے تیار کیے ہوئے کتابوں کے
سرورق کافی پسند کیے جاتے ہیں۔ثمر پبلیکیشن، مالیگاؤں کی تمام کتابوں اور ان کے
سرورق کی تزئین و زیبائش محمد عزیر کے ہی ذمہ ہے۔ماہنامہ اُردو آنگن کا 'عالمی ادبی کیلنڈر' بھی کئی
برسوں سے محمد عزیر ہی تیار کر رہے ہیں۔ کتاب کو خوبصورت انداز
میں ترتیب دینا اور ان کے سرورق کی ڈیزائننگ کی دنیا میں ان کی مہارت اور خدمات کے
پیش نظر انہیں یہ انتہائی باوقار ایوارڈ تفویض کیا گیا۔
Comments
Post a Comment