طالبہ نے اپنی یومِ ولادت پر 'بچوں کی دُنیا ' کی چالیس کاپیاں اپنے مدرسے کے کُتب خانے کو بطورعطیہ پیش کی۔
شولاپور نامہ نگار (آفرین پیرمپللی) : بیگم قمر النساء کاریگر گلزاُردو ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کی طالبہ عمارہ عبدالسلام دفعدار نے اپنی یوم ولادت کے موقع پر قومی کونسل برائے فروغِ اُردو سے نئی دہلی سے شائع ہونے والا رسالہ "بچوں کی دنیا " کی چالیس کاپیاں مدرسہ ہٰذا کےکُتب خانے کوبطور عطیہ دیا۔ بچوں میں مطالعہ کا شوق پیدا ہو اس مقصد کے تحت طالبہ نے اپنے یوم پیدائش پر یہ قابلِ تقلید قدم اُٹھایا۔ مدرسہ ہٰذا کے صدر مدرس محمد علی شیخ سر نے مطالعہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سو ، دوستوں سے بہتر ایک کتاب ہوتی ہے۔ مطالعہ سے انسان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ کتابیں انسان کے بہترین ساتھی ہوتے ہیں۔ موصوف نے بچوں کو مطالعہ کی ترغیب دلائی۔ مدرسہ ہٰذا کے کُتب خانہ کی ناظم محترمہ تبسّم شاملیک آپا نے طالبہ، طالبہ کے والد محترم عبدالسلام دفعدار والدہ محترمہ بدر النساء دفعدار کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی طالبہ کی جانب سے مدرسہ ہٰذا کی لائبریری اور طالبات کے لئے کتابیں وقف کرتی رہیں۔ مدرسہ ہٰذا کے صدر مدرس محمد علی شیخ سر اور جملہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے طالبہ کو ڈھیر ساری دعائیں دیں اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ طالبہ کی اس خوبصورت سرگرمی کی عملی ادبی اور تعلیمی دُینامیں پذیرائی ہورہی ہے۔
Comments
Post a Comment