اسمعیل عبداللہ قریشی ہائی اسکول جوگیشوری ویسٹ ممبئی اسکول کو حُبُ الوطنی گیت میں مقابلے میں دوم انعام۔
صدائے مہاراشٹرا نیوز نیٹورک
ممبئی : نامہ نگار (شاہدہ خان) حال ہی میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ،
نئی دہلی کے زیر اہتمام ممبئی میں ٢٦ واں قومی کتاب میلہ 2024 ـ منعقد کیا گیا تھا۔ اس میلے
میں کئی ثقافتی سر گرمیاں منعقد کی گئی
تھیں ان میں ایک حُبُ الوطنی گیت مقابلہ بھی تھا۔ اس مقابلے میں اسمعیل
عبداللہ قریشی ہائی اسکول جوگیشوری
ویسٹ ممبئی کے ۱۲، طالب علموں نے
شاہدہ محمد خان کی قیادت میں قومی گیت
بعنوان "ہماراہے ہمارا یہ ہندوستان ہمارا ہے" ۸ جنوری کو پیش کیا اس کے
نتائج کا اعلان بروز اتوار۱۴ جنوری کو کیا
گیا۔ اس مقابلے میں مذکورہ گیت کو دوسرے
انعام سے نوازہ گیا۔ انعام تین ہزارروپیے نقد اور سند کی شکل میں دیا گیا۔ اس گیت کی تیاری شاہدہ محمد خان نے لی تھی اور
انھیں اسکول کے پرنسپل حیدرعلی عباس نے
تعاون کیا۔ اس شاندار کامیابی پر اسکول کے
تمام ذمہ داران اور اساتذہ طالب علموں اور
گیت کی کنوینر کو مبادرک باد دی اور خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment