مرحوم منور رانا کو خراج عقیدت پیش کریں گے "آئیڈیا" کے فنکار : پیش کیا جائے گا سوانحی ڈراما، "چلو اب اٹھ لیا جائے تماشا ختم ہوتا ہے"


ممبئی : (نامہ نگار) آئڈیا ممبئی نے مرحوم منور رانا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور رب کریم سے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے گناہوں کو بخش دے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
اس ادارے کی جانب ایک تعزیتی نشست کا اہتمام بروز سنیچر بتاریخ 20 جنوری شام ساڑھے ساٹ بجے شکنتلم اسٹوڈیو میں رکھی گئی ہے۔ جس میں مرحوم کی زندگی پر ایک مختصر ڈرامہ “چلو اب اٹھ لیا جائے تماشا ختم ہوتا ہے” پیش کیا جائے گا۔ صادق انصاری کی اسکرپٹ کو مجیب خان کی ہدایت میں آئیڈیا کے قابل فنکاران اسٹیج کریں گے۔ اس ڈرامہ میں منور صاحب کی شاعری کے ساتھ انکی زندگی کے کچھ واقعات کی بھی منظر کشی کی جائے گی۔ “آئیڈیا” کی سرگرمیوں سے واقف قارئین اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کے آئیڈیا ماضی میں بھی اس طرح کے ناٹک پیش کرتا رہا ہے جسے عام زبان میں “سوانحی ڈرامے” کہا جاتا ہے ۔ ان ڈراموں میں محمد حاجی صابو صدیق، عبدالرزاق کالسیکر ، ایم ایف حسین، مائیکل جیکسن وغیرہ کے سوانحی ڈرامے شامل ہیں، اس کے علاوہ بھی آئیڈیا کے سوانحی ڈراموں کی فہرست کافی طویل ہے۔ منور رانا صاحب کی زندگی پر تحریر ڈرامہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ادارے زمہ داروں نے کہا ہے کہ مزید تفصیلات کے لئے رابطہ قائم کریں۔ 9821044429

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔