کوئز ٹائم ممبئی کے تحریری امتحان میں ۴۴ اردو اسکولوں کی شرکت۔ ۲۳ ویں سالانہ جنرل نالج کوئز مقابلے میں ۱۸ ٹیمیں کھیلیں گی سیمی فائنل۔
ممبئی۔ نامہ نگار۔ اپنے قیام کے ۲۷ ویں سال میں کوئز ٹائم ممبئی نے شہر اور مضافات کے ۴۴ اردو اسکولوں کے ۱۳۵ طلبہ کے لیے نیشنل گرلز ہائی اسکول اور جونئیر کالج باندرہ میں تحریری امتحان کا شاندار انعقاد کیا جس میں ۱۸ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کولیفائے ہوئیں۔ ۲۳ ویں سالانہ جنرل نالج کوئز مقابلے کے سیمی فائنل اور فائنل ۶ فروری کوشعبۂ اردو ممبئی یونیورسٹی کے اشتراک سے مراٹھی بھاشا بھون، ودیا نگری، کالینا، سانتا کروز میں منعقد ہوں گے۔
تحریری امتحان کے دوران مختصر سے جلسے میں ڈاکٹر مصطفیٰ پنجابی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی اورپرنسپل علیمہ مومن نے افتتاح کیا۔ فاروق سیّد (گل بوٹے) اور کمال اختر صدیقی مہمانِ اعزازی تھے۔ٹیم کوئز ٹائم کے سربراہ حامد اقبال صدیقی کے ساتھ ڈاکٹر زاہدہ صدیقی، پرنسپل خان اخلاق احمد، نسرین شیخ، قاضی قدیر، تنزیل شیخ، ماجد نائک، ارسلان شیخ اور ساجدہ بیگ کےعلاوہ نیشنل اسکول کے اسٹاف نے بھی بہت اچھے انتظامات کیے۔
درجِ ذیل ۱۸ ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائے کیا:
رائل گرلز اردو ہائی اسکول، میرا روڈ۔
انجمن اسلام سیف طیب جی گرلز ہائی اسکول، بیلاسس روڈ۔
صلاح الدین ایوبی میموریل اردو ہائی اسکول (گرلز)، شانتی نگر بھیوندی۔
الحمد ہائی اسکول (گرلز)، نارپولی بھیونڈی۔
نیشنل گرلز ہائی اسکول، باندرہ مشرق۔
انجمن اسلام ڈاکٹر ایم آئی جے گرلز ہائی اسکول، باندرہ مغرب۔
ایس ایچ اے رئیس ہائی اسکول، بھیونڈی۔
ملت ہائی اسکول (بوائز)، جوگیشوری۔
مدنی ہائی اسکول (بوائز)، جوگیشوری۔
صمدیہ ہائی اسکول، بھیونڈی۔
الحمد ہائی اسکول (بوائز)، بھیونڈی۔
مدنی ہائی اسکول (گرلز)، جوگیشوری۔
انجمن نور الاسلام ہائی اسکول، ساکی ناکہ۔
رفیع الدین فقیہہ بوائز ہائی اسکول، بھیونڈی۔
انصاری صافیہ گرلز ہائی اسکول، بھیونڈی۔
صغریٰ بی بی محمد یوسف رئیس اردو ہائی اسکول، تلولی پڈگھا بھیونڈی۔
مولانا آزاد ہائی اسکول (گرلز) مومن پورہ ممبئی۔
انجمن اسلام الانا گرلز ہائی اسکول، کرلا۔
Comments
Post a Comment