شاہدہ ابراہیم نداف نے کو ریاستی سطح کے تقریری مقابلے میں اول مقام۔ بی۔کیو۔ کے۔ اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کی شاندار کامیابی
شولاپور : نامہ نگار (آفرین) مہاراشٹر کے مشہور تعلیمی ادارے اعظم کیمپس پونہ میں گیارہواں کل مہاراشٹر دینی تقریری مقابلہ 2024ء، 13جنوری 2024ء کو پونہ میں منعقد کیا گیا تھا جس میں شہر شولاپور کے واحد لڑکیوں کے مدرسہ بیگم قمر النساء کاریگر گلز اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کی گیارہویں جماعت کی طالبہ شاہدہ ابراہیم نداف نے اردو زبان میں "اسلام میں احترام انسانیت" اس عنوان پر اپنی تقریر پیش کی تھی۔جس میں طالبہ نے کل مہاراشٹر تقریری مقابلے میں اول مقام حاصل کیا۔ طالبہ کو ادارہ ہذا کی جانب سے 3000(تین ہزار نقد)، جائے نماز، بیگ، کمپاس باکس اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ طالبہ کی اس کامیابی پر مدرسہ ہٰذا کے کارگزار صدر مدرس محمد علی شیخ اور جملہ تدریسی و غیر تدریسی عملے نے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس جلسہ میں مدرسہ ہٰذا کی قریشی محمدی بیگم محمود اور انایا انیس باغبان نے بھی حصہ لیا تھا۔ ان طالبات کو میرن دکنی آپا اور محمد عرفان ڈوکا نے رہنمائی حاصل رہی۔
Comments
Post a Comment