اعظم کیمپس، پونے میں آل مہاراشٹرا دینیاتی تقریری مقابلوں کا کامیاب وشاندار انعقاد


صدائے مہاراشٹر نیوز نیٹورک

پونہ : نامہ نگار(عظمت دلال) حاجی غلام محمد اعظم ایجوکیشن ٹرسٹ، مہاراشٹرا کاسموپولیٹین ایجوکشن سوسائٹی اور دکن مسلم اسٹی ٹیوٹ پونے کی جانب سے بروز سنیچر 14 جنوری 2024 کو آل مہاراشٹرا دینیاتی تقریری مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا ۔مقابلے اُردو، انگریزی اور مراٹھی زبان میں منعقد کئے گئے  تھے۔

                اس مقابلے میں ریاست مہاراشٹرا کے مختلف تعلیمی اداروں سے جماعت پنجم تا پروفیشنل اور ڈگری کالج کے طلباءو طالبات نے حصہ لیا ۔ مقابلے میں ہر زبان کے لئے جماعتوں کے تحت گروپ بندی کی گئی تھی اورہر گروہ کے لئے مختلف عنوانات رکھے گئے تھے ۔ پہلا گروپ پنجم تا ہفتم جماعت عنوان: "حیات انسانی پر سنت نبوی کے اثرات" ۔ دوسرا گروپ ہشتم تا دہم ، عنوان: "خدمت خلق اسلام کے نظریے سے" تیسرا گروپ گیارہویں ، بارہویں اور ڈی۔ایڈ کالج کے لئے موضوع تھا "اسلام اور احترام انسانیت" اور چوتھا گروپ ڈگری اور پروفیشنل کالجز کا عنوان "اصلاح معاشرہ اسلام کے ذریعے" تھا ۔

                ظہرانہ کے بعد تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد کیا گیا بطور مہمان خصوصی جناب مفتی محمد حسنین محفوظ نعمانی، قاضی شریعت دارالقضا، مالیگاں مدعو تھے۔ اپنی تقریر کے دوران مہمان خصوصی نے تمام شرکائے مقابلہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا : دور حاضر میں حضورؐ کی تعلیمات پر عمل کی ضرورت ہے۔ ہماری نسل جب ہمیں عمل کرتے ہوئے دیکھے گی توخود بھی انھیں اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنائے گی۔ مہمان اعزازی جناب عمرین محفوظ رحمانی ، سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ نے بھی شرکائے مقابلہ، ان کے سر پرستوں اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی اور مقابلے میں حصہ لینے والوں سے کہا کہ :" مائیک پر آکر اپنی بات رکھنا سب کے بس کی بات نہیں ہوتی لیکن یہ بچے نہ صرف مائیک پر آئے بلکہ شعلہ بیان تقریریں بھی کی یہی ان کی کامیابی ہے"۔

                صدر جلسہ ڈاکٹر پی۔ اے انعامدار، چانسلر ڈاکٹر پی۔ اے انعامدار یونیورسٹی نے کہا "ہم میں negative نہیں ہونا چاہیے اور یہ کہ آج کے مقابلے سے ہمیں پتہ چلا کہ ہمارے بچوں میں کافی صلاحیتیں موجود ہیں اور اعظم کیمپس ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے ان کی ہر ضرورت پوری کرنے کے لئے تیار ہے"۔

                محترمہ عابدہ انعامدار، صدر دکن مسلم انسٹی ٹیوٹ ، پونے نے مہمانان کا استقبال کیا۔ پروگرام کے اغراض و مقاصد کے ساتھ ایک مختصر رپورٹ شعبۂ دینیات کے کو آرڈینیٹر مولانا شمشاد قاسمی نے پیش کی۔ مہمانان کا تعارف جناب ایڈوکیٹ حنیف شیخ، ممبر ایم۔ سی۔ سوسائٹی نے پیش کیا۔ ہدیۂ تشکر شاہدہ سید ، نائب صدر دکن مسلم انسٹی ٹیوٹ نے ادا کیا۔ شعبۂ دینیات کے تمام ممبران ، مشاورتی کمیٹی، ٹرسٹ کے ممبران، تمام انتظامیہ کمیٹی کے تعاون سے محترمہ عابدہ انعامدار کی سر پرستی میں یہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا ۔

                اس مقابلے میں بیرون پونا کے علاوہ ریاست مہاراشٹرا کے ۱۴ ضلعوں سے شرکاءنے شرکت کی۔ کل ۲۵۹ طلباءکے درمیان چودہ الگ گروہ میں مقابلے ہوئے ۔ اس مقابلے میں سب سے زیادہ انعامات ایم۔ آئے ۔ بی۔ ہائی اسکول اور جونئیر کالج، کھیڑ رتنا گیری اور د ی مالیگاں ہائی اسکول اور جونیئر کالج مالیگاؤں نے حاصل کئے۔اس کے علاوہ کولہا پور ، شولاپور ، بھیونڈی، جلگاں، مالیگاں اور شہر پونا سے آئے ہوئے شرکاءبھی انعامات کے حقدار رہے۔ فاتحین کو نقد رقم، سرٹفکیٹ، جانماز اور بیگس سے نوازہ گیا ۔




 

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔