ضلع پریشد اُردو اسکول مارڈی کی ذہنی آزمائش(تحریری امتحان) میں نمایاں کامیابی


شولاپور نامہ نگار (محمودنواز) پرواز فانڈیشن کی طرف سے پانگل اینگلو ہائی اسکول شولاپور میں ضلع سطح پر بین المدارس تعلیمی مقابلے ۶۲۰۲۳۔ پرواز ٹیلینٹ سرچ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ان مقابلوں میں ذہنی آزمائش کا تحریری مقابلہ رکھا گیاتھا. اس مقابلے میں ضلع پریشد اردو اسکول مارڈی نے اول مقام حاصل کیا۔ جماعت ہشتم تا بارہویں کے طلبہ اس مقابلے میں شریک تھے۔ ضلع پریشد اُردو اسکول مارڈی کے ہشتم جماعت کا طالب علم ارمان غفور شیخ نے اول نمبر حاصل کیا۔اس طالب علم کی رہبری مارڈی اسکول کی فعال معلمہ آسیہ پروین محمد کریم شیخ صاحبہ نے کی۔ اس کامیابی پر اسکول کے صدر مدرس اور تمام اساتذہ اور اسکول کی انتظامیہ کمیٹی نے مبارکبادی پیش کی اور مستقبل میں کامیابی کی دعائیں دی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔