مؤید المسلمین اسکول صد سالہ تقاریب کے آغاز کے موقع ماہر تعلیم مبارک کاپڑی کی پربھنی آمد۔


  پربھنی (سید یوسف) دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے زیر انصرام مؤید المسلمین اسکول، پربھنی کے صد سالہ تقریب کا آغاز ہونے جا رہا ہے - اس پرمسرت موقع پر بتاریخ 6 جنوری 2024 بروز سنیچر ایک عظیم الشان افتتاحی تقریب کا انعقاد بمقام ہری پرساد منگل کاریالیہ بدست ضلع کلکٹر پر بھنی رگوناتھ گاوڑے عمل میں آرہا ہے- تمام شہریان پربھنی بالخصوص تعلیمی اداروں کے ذمہ داران صدر المدرسین ،اساتذہ ، سرپرست اور طلبہ کے لیے مزید پرمسرت خبر یہ ہے کہ اس موقع پر ملک کے معروف شہرت یافتہ ماہر تعلیم جناب مبارک کاپڑی تشریف فرما ہوں گے اور بدلتے ہوئے منظر نامے میں والدین کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریاں ،کامیاب والدین کس طرح بنیں، موبائل ،سوشل میڈیا کی لت ،بری صحبت سے بچوں کو کیسے بچائیں ،زندگی کی مکمل منصوبہ بندی ایس ایس سی اور ایچ ایس سی امتحانات کی تیاری ,نیٹ ، جے ڈبل ای, یو پی ایس سی وغیرہ امتحانات کی تیاری کیسے کی جائے ؟ کوویڈ کے بعد کا تعلیمی منظر نامہ ،نئی تعلیمی پالیسی کے چیلنجیز ان عنوانات کے تحت والدین ،اساتذہ اور طلبہ سے خطاب فرمائیں گے اس عظیم الشان تقریب میں صاحب اعزاز خالد سیف الدین، اورنگ آباد رونق افروز ہوں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مادھو سلگر ایجوکیشن آفیسر پربھنی و ہنگولی اور مؤید المسلمین پرائمری اسکول کے سابقہ طلبہ تحسین احمد خان ،سید سلیم سیٹھ باغبان، صالح عبدالرب جاوید یافعی، ڈاکٹر انور علی شاہ رونق اسٹیج ہوں گے- اس عظیم الشان اور پرمسرت تقریب میں شہریان پربھنی اور تمام اردو مدارس کے ذمہ داران ،صدرالمدرسین ،اساتذہ ،والدین اور طلباء سے شرکت و استفادہ کی پر خلوص گزارش دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے سیکرٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو اور کنوینر مؤید المسلمین صد سالہ تقاریب امیر خان نے کی ہے-

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔