بین المدارس حب الوطنی مقابلے میں بیگم قمرالنساء کاریگر اردو گلز ہائی اسکول کو اول انعام سے سرفراز کیا گیا


شولاپور (نامہ نگار۔ آفرین شیخ) خادم اردو فورم شولاپور کی جانب سے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی آٹھواں بین المدارس اردو حب الوطنی گیت مقابلہ شہید رام پرساد بسمل اور شہید اشفاق اللہ خان کی یوم شہادت (19 دسمبر) کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔اس مقابلے میں شہر شولاپور کی 12 مدارس نے حصہ لیا تھا۔ جس میں شہر شولاپور کے ‌واحد لڑکیوں کے مدرسہ بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کی طالبات نے اول مقام حاصل کیا۔ مدرسہ ہٰذا کی طالبات نے سلام ان شہیدوں کو جو کھو گئے یہ گیت پیش کیا۔ اول انعام یافتہ طالبات کو خادمان اردو فورم کی جانب سے 3000 نقعد سند اور خوبصورت ڈیزائن کی ٹرافی دی گئی۔‌ یہ گیت ایمن وگہے،  سعدیا وگہے، لبنا شیخ، تسمیہ سید، احمدی قریشی، فایزہ شیخ۔ نے بڑے سریلے انداز میں پیش کیا۔ ان طالبات کو آفرین پیرمپللی نے رہنمائی فرمائی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرشید شیخ بھی موجود تھے۔ طالبات کو یونین ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ایڈوکیٹ زید نعیم شیخ صاحب، بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کے صدر مدرس محمد علی شیخ صاحب اور جملہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔