مہانگر پالیکا اردو لڑکوں کا مدرسہ نمبر 3 میں یوم جمہوریہ کر تقریب : کثیر تعداد میں شرکت۔


 شولاپور : نامہ نگار (اقبال باغبان) مہا نگر پالیکا اردو لڑکوں کا مدرسہ نمبر 3 منگلوار پیٹھ میں یوم جمہوریہ کی شاندار تقریب سابق ناظر تعلیم رفیق خان کی صدارات میں منعقد کی گئی۔محترم محسن شیخ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ صدر مدسہ تبسم فہیم شیخ نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ اس موقع پر اردو مراٹھی، انگریزی تقریری مقابلوں اور دیگر ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ تقریری مقابلے میں 18 لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ نعیم پٹھان نے پہلا، انارا مجید چاندا نے دوسرا اور صالحہ شیخ نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ اس پر رونق تقریب میں تقریباً 200 سے زائد والدین نے شرکت کی۔ رفیق خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروگرام کی کامیاب منصوبہ بندی پر مبارکباد پیش کی اور تمام مقابلوں میں کامیاب ہونے والے طلباء کو اسناد اور ٹرافی سے نوازا۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں افروز باغبان، تبسم نداف، نازیہ شیخ، محبوبی شیخ نے بہت محنت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔