ڈاکٹر انیس الدین شیخ علاوالدین کو ریاستی سطح کا مہا گلوبل ایوارڈ 2024 تفویض۔۔
جلگاوں (نامہ نگار) جلگاوں کی مشہور تعلیمی سماجی ادارہ متھالی فاؤنڈیشن اور دیوکائی پرتشٹھان جلگاوں کی جانب سے اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقرا اردو ھائی سکول سالار نگر جلگاوں کے معاون معلم ڈاکٹر انیس الدین شیخ علاوالدین کو ریاستی سطح پر مہا گلوبل ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا۔ جلگاوں کے روٹری بھون ہال میں ا ایک پر شکوہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت محترمہ جے شری مہاجن نے کی۔ پروفیسر رفیق شیخ، پروفیسر ار ایس پاٹیل ،وستار ادھکاری وجے پوار، فلم اداکار سچن کماوت ،گلو کار سنگ تائڑے _ ڈرامہ نگار اداکار انیل مورے، جلگاؤں کے أمدار راجو ماما بھوڑے، جناب پرکاش کشن راؤٹے بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔یہ ایوارڈ نامور مراٹھی اداکار سچن کماوت، گلوکار سنگ تائڑے اور پروفیسر رفیق شیخ ہاتھوں دیا گیا۔
اس شاندار ایوارڈ تفویض کیے جانے پر اقراایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب ،دیگر اراکین نیز اسکول ہذا کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر شیخ و جملہ اسٹاف نے ڈاکٹر انیس الدین سر کو مبارکباد پیش کی۔ اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات و دعاؤں سے نوازے ۔اس سے قبل بھی موصوف کئ ایواڑس سے نوازے جاچکے ہیں۔ جس میں ریاستی شکشک رتن ایواڑ ناسک، نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈغالب اکیڈمی دہلی، نشان اقرا ایوارڈ جلگاوں، راجیو گاندھی نیشنل ایواڑ ناگپور ، ریاستی گنونت شکشک ایوارڈ جلگاوں، ناسک میں نیشنل لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وغیرہ شامل ہیں۔
Comments
Post a Comment