این-سی-پی سربراہ محترم شرد پوار صاحب کے یوم پیدائش کے موقع پر بلڈھانہ شہر میں ایک تاریخی آل انڈیا مشاعرہ اور تقسیم انعامات کی تقریب کا کامیاب انعقاد
بلڈھانہ: آکولہ ضلع آکوٹ (سیّد ناظم علی شاہد) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ اور راجیہ سبھا ممبر محترم شرد چندر جی پوار کے یوم پیدائش پر ۲۳ دسمبر کو العرفان اقلیتی اور ملٹی پرپز سوسائٹی دھاڑ کی جانب سے تنظیم کے صدر اور نیشنلسٹ میناریٹی کانگریس کے ریاستی نائب سیکریٹری حاجی ڈاکٹر رضوان خان کی رہنمائی میں گارڈے لائبریری ہال، کارنجہ چوک بلڈھانہ میں ایک تاریخی آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔
اس مشاعرہ میں شاعر محترم راغب بیالوی، عالمی شہرت یافتہ شاعر الطاف ضیا مالیگاؤں، محترم مجاور مالیگاؤں، حنیف راہی شاہجہاں پور موجود تھے۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے بہترین سماجی کارکن صوفیان بھائی، مشہور شاعر یاسین تنہا نے بھرپور محنت کی، مشاعرہ میں تمام معززین کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اس مشاعرہ میں ایم ایل اے دھیرج بھاؤ لنگاڑے، این-سی-پی ضلع ورکنگ صدر نریش بھاؤ شیلکے، مہاراشٹر پردیش کانگریس ممبر اور ضلع پریشد ممبر جے شری تائی شیلکے، محمد ذکاءاللہ خان صاحب، مہاراشٹر کے صوبائی ممبر فیضان بھائی مرزا، نگرسیوک ستار بھائی قریشی، ذاکر بھائی قریشی، ببلو بھائی، یونس بھائی قریشی، راجو بھائی گوائی وغیرہ موجود تھے۔
Comments
Post a Comment