جلسہ استقبالیہ ومشاعرے کا کامیاب انعقاد۔
ناندیڑ :(نامہ نگار۔ محمد عبدالرافع) بتاریخ 31/12/2024 بروز اتوار بمقام محترم جناب منظور ہاشمی گارڈن دیگلور ناندیڑ میں بزم اردو ادب ناندیڑ اور عالمی تحریک روز نامہ ناندیڑ کے اشتراک سے منعقد جلسہ استقبالیہ مہمان شعراء جناب محمد اقبال بیلن نظام آبادی و جناب فیض سبحانی(جالنہ )اور جناب بیاد ساغر(پوسد )کی ناندیڑ آمد نیز جناب عالی جناب پردیپ نیپھاڑکر پونہ۔معروف مراٹھی ادیب وغزل کار کی تہنیتی پروگرام کے سلسلے میں منعقد ایک میٹنگ کے لیے ادبی نشست و مشاعرہ کا نظم رات 8بجے رکھا گیا تھا اس خوبصورت جلسہ استقبال و کامیاب مشاعرہ کی صدارت جناب الطاف احمد ثانی(مدیراعلی روزنامہ عالمی تحریک ناندیڑ) جناب سہیل احمد صدیقی صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دی۔۔اس ادبی و شعری نشست میں مہمان شعراء کے علاوہ مقامی شعراء میں ڈاکٹر محمد عبدالسمیع صدیقی نعیم صاحب، جناب عطاء حیدرآبادی ،منظور احمد ہاشمی، التمش طالب، ظہیر الدین بابر،شہیل احمد صدیقی اور خواجہ منیر الدین درد ، بیاد ساغر اور محترم محمد اقبال بیلن نظام آبادی، جناب فیض سبحانی اور صدر مشاعرہ جناب الطاف احمد ثانی صاحب نے اپنا منتخب کلام سناکر داد تحسین حاصل کی۔۔اس نشست و مشاعرہ میں محبان اردو شرکاء میں جناب قاضی امین صاحب، سلیم خان صاحب، ڈاکٹر محمد عبدالرافع، جناب عبدالماجد صاحب، شکیل رحمانی و دیگر احباب کی کثیر تعداد موجود تھی مشاعرے کا اِختتام محترم پروفیسر م خ شاذلی مرحوم کی برسی کے مناسبت سے شاذلی صاحب کو خراج عقیدت پیش کی گی۔۔۔
Comments
Post a Comment