پونے کی ہندی، اردو، سندھی زبانوں کی مشہور و معروف شاعرہ اندرا شبنم کے دولت کدہ پر نںٔے سال کی آمد پر ایک پرشکوہ مشاعرے کا اہتمام
رپورٹ. (نامہ نگار، رفیق قاضی)بتاریخ ٣٠, ڈسمبر ٢٠٢٣ کو پونے کی ہندی، اردو، سندھی زبانوں کی مشہور و معروف شاعرہ اندرا شبنم کے دولت کدہ پر نںٔے سال کی آمد پر ایک پرشکوہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ، جس میں پونے کے مقامی شعراء کے علاوہ پٹنہ سے آۓ ہوۓ رمیش کنول اور جموں کشمیر سے آۓ ہوۓ پیاسہ انجم مہمان شعراء نے بھی شرکت کیں۔
مشاعرے کی صدارت رمیش کنول نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مہیندر پوار جی نے بخوبی انجام دیں ۔
مشاعرے میں مقامی شعراء میں رفیق قاضی ، تنویر احمد تنویر ، انل باغبان ، دیپیکا کاترے، ستیش کلکرنی، اور دیگر شعراء کرام کے ساتھ اندرا شبنم میزبانِ مشاعرہ نے اپنے کلامِ بلاغت سے محفل کو گلزار بنا دیا۔
نںٔے سال ٢٠٢٤ کی آمد پر اس محفل کو سجایا گیا تھا۔
میزبان اندرا شبنم نے سبھی مہمانان کا شعراء کا شرکائے مشاعرے کا استقبال اور شکریہ ادا کیا اور نںٔے سال کی مبارک باد دی اور بہترین ناشتے اور چاۓ پر نشست کا اختتام ہوا۔
Comments
Post a Comment