قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اور انجمنِ اسلام کے زیر اشتراک منعقد ہونے والے اردو کتاب میلے کی تیاری اور تشہیری سرگرمیاں شباب پرقومی کونسل کے افسر سعید اجمل و دیگر ذمہ داران کا اہم تعلیمی اداروں کا دورہ




ممبئی 30, دسمبر: (نامہ نگار) قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان، نئی دہلی کے زیرِ اہتمام اور انجمن اسلام ،ممبئی کے اشتراک سے ممبئی میں 6 جنوری (بروز سنیچر) تا 14 جنوری (بروز اتوار) 2024
کے درمیان باندرہ کرلا کامپلیکس کے(R 2 گراؤنڈ)میں 
اردو کتاب میلہ مُنعقِد کیا جا رہا ہے۔ اس کتاب میلے میں ملک بھر کے بڑے پبلشنگ ہاؤس سمیت تقریبا دو سو اسٹال ہوں گے۔ کتاب میلے کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف اردو کی ادبی تنظیموں، اساتذہ کی تنظیموں ،تعلیمی اداروں کی جانب سے نہ صرف شرکت کی اپیل بھی کی گئی ہے،بلکہ اس کو کامیاب بنانے کی عملی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔
 اس ضمن میں ممبئی کے مختلف علاقوں میں میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔ انجمن اسلام الانا ہائی اسکول، کرلا میں اردو ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کی ایک کامیاب میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے کئی تعلیمی اداروں کے پرنسپل حضرات کے ساتھ امتیاز خلیل، فاروق سید ,عامر انصاری ,فرید احمد خان, سدھار شانڈیلیا ہمایوں کبیر نے تبادلہ خیال کیا ۔میٹنگ کا انعقاد عبدالرحمان شیخ صدر اردو ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ممبئی ڈویژن اور عامر انصاری نے کیا تھا۔
میٹنگ کی سب سے اچھی بات یہ رہی کہ تمام پرنسپل حضرات پہلے ہی میلے کے انعقاد سے بخوبی واقف تھے، اور باندرہ کرلا کمپلیکس سے قریب کی تمام اسکولوں اور کالجوں کے نمائندگان نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے طلباء دو مرتبہ میلے میں شرکت کریں گے ایک مرتبہ میلے کے افتتاح پر اور دوسرا دورہ بقیہ آٹھ دنوں میں حسب سہولت کیا جائے گا۔
جنوبی بمبئی کی مشہور اور قدیم ترین عوامی لائبریری اور ترقی پسند تحریک کا مرکز و محور عوامی ادارے کے ذمہ داران کے ساتھ بھی ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں میلے کی تفصیلات سے ذمہ داران کو آگاہ کیا گیا. عوامی ادارہ کے ذمہ داران نے نو جنوری دوپہر میں ہونے والے ایک خصوصی پروگرام بموضوع "اردو کی تحریکیں اور ممبئی" میں خاص طور پر اپنا کردار ادا کرنے کی بات کی،واضح ہو کہ ممبئی کی ادبی تحریکوں کا جب ذکر آتا ہے تو اس میں سر فہرست ترقی پسند تحریک کا شمار ہوتا ہے،اور ممبئی کے کئی اہم اور قدیم شعرا اور ادباء کا تعلق ترقی پسند تحریک سے اور جنوبی ممبئی سے رہا ہے۔
اس کے علاوہ اساتذہ کی ملک گیر تنظیم آئیٹا کی جانب سے ایک میٹنگ جماعت اسلامی ہند آفس، پارک سائٹ ، وکھرولی میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں آئیٹا مہاراشٹر کے صدر سید شریف، آئیٹا ممبئی کے صدر الیاس خان، مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے سابق ایگزیکٹیو چیرمین محمد خورشید صدیقی، تنظیم والدین(پارک سائٹ یونٹ) کے صدر امام الدین صاحب اور دیگر اساتذہ کرام موجود تھے۔ 
پچھلے سات سالوں سے اردو کے لیے سرگرم تنظیم اردو کارواں کے صدر فرید احمد خان نے قومی کونسل سے وابستہ اور اس کتاب میلے کے ذمہ دار اجمل سعید کے ہمراہ الیاس خان (صدر آئیٹا ممبئی ڈویژن) اور وسیم شیخ سر کی موجودگی کئی اہم ملاقاتیں اور میٹنگ کیں، بالخصوص انجمن خیرالاسلام کے ذمہ داران اور انکے ہیڈ ماسٹرز کی میٹنگ قابل ذکر ہے۔ انجمن خیرالاسلام کے جنرل سیکریٹری ہانی فرید نے کہا کہ "انجمن خیرالاسلام کی انتظامیہ پہلے ہی احکامات جاری کر اپنے تمام اسکولوں اور کالجوں کے پرنسپل اور طلباء کو بالخصوص میلے میں شرکت کو لازمی قرار دے چکی ہے،ساتھ ہی طلبہ کو کتابیں خریدنے کی ترغیب دینے کی صلاح بھی دی گئی ہے اور لائبریریوں کے لیے معقول رقم کی کتابیں خریدنے کو بھی کہا گیا ہے۔
نیز میلے میں منعقد ہونے والے طلبہ کے مختلف مقابلوں میں شرکت کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
انجمن اسلام کے بعد مہاراشٹر میں انجمن خیر الاسلام اردو میڈیم طلبہ پر مبنی دوسرا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے۔
صدر اردو کارواں فرید احمد خان ، اجمل سعید (قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان) اور الیاس خان (صدر آئیٹا ممبئی ڈویژن) نے ممبئی اردو نیوز کے مالک امتیاز احمد سے بھی ملاقات کی،اور اردو کتاب میلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، آپ نے ممبئی اردو نیوز کی جانب سے ہر طرح کے تعاون اور خصوصی تشہیر کی یقین دہانی کرائی ۔
ممبئی ،تھانہ،ممبرا، بھیونڈی، کلیان اور کوکن کے تمام اردو حلقوں اسکولوں اور کالجوں میں اردو کتاب میں لے کی تشہیر کی خصوصی مہم جاری ہے۔
اردو کتاب میں لکھ کی تشہیر اور ذہن سازی کی دوروں میں میلے کے کوارڈینیٹر امتیاز خلیل، فاروق سید گل بوٹے، فرید احمد خان اردو کارواں،سدھارتھ شانڈیلیا ہماری پرتھا،ڈاکٹر قاسم امام،ہمایوں کبیر، ڈاکٹر عمران امین،عبید فوٹوگرافر،عامر انصاری کاوش،الیاس خان آئٹا ممبئی، اور اردو کی دیگر تنظیموں کے اہم ذمہ داران اور تعلیمی اداروں سے وابستہ حضرات خاص طور پر پیش پیش رہے ہیں۔
تعلیمی تنظیم فیم سے وابستہ شبیر شاکر نے ڈیپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سے رابطہ کر خاص طور پر اساتذہ اور طلبہ کی میلے میں شمولیت کو بہ سہولت اور یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی جی آر جاری کروایا ہے، اس کے علاوہ اساتذہ کی تنظیم شکشک سبھا کے اردو کے ذمہ دار رضوان انصاری نے بھی ایجوکیشن آفیسر سے اساتذہ کے لیے کم از کم ایک دن کی چھٹی کی درخواست کی ہے جس کی روء سے طلباء اور اساتذہ میلے میں بنا چھٹی کیے آن ڈیوٹی شرکت کر سکتے ہیں۔
غرض کہ میلے کی تیاریوں کو اور ممبئی و اطراف کے محبان اردو کے جذبے اور عزائم کو دیکھتے ہوئے یہ قیاس کیا جا سکتا ہے کہ بی کے سی۔ممبئی میں منعقد ہونے والے اس اردو کتاب میلے کو شاندار کامیابی نصیب ہوگی اور یہ اب تک کہ این سی پی یو ایل کا سب سے کامیاب اردو کتاب میلہ ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔