شہرہ آفاق فکشن نگار ایم ۔مبین کی سولاپور آمد پر تہنیت
سولاپور :( نامہ نگار )اردو کے مشہور فکشن نگار و ڈرامہ نویس محترم جناب ایم۔مبین کی سولاپور آمد پر ان کی خدمت عالیہ میں انڈین یوتھ اسوسی ایشن سولاپور کے صدراور ہفت روزہ قاصد کے مدیر ایوب نلامندو کے دست مبارک سے شال بکے کا نذرانہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر جواں سال صحافی مظہر الوڑی ، بھارتیہ اردو وکاس فاؤنڈیشن سولاپور کے صدر سلطان اختر شریک تھے۔ اس تقریب میں سلطان اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ایم۔مبین اردو دنیا کا اہم نام ہے۔واضح رہے کہ ایم ۔مبین کی 70سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں ۔ملکی و عالمی سطح پر آپ کو اعزازت سے نوازا جا چکا ہے۔ شہر کے مشہور ادارے بزم غالب سولاپور کی دعوت پر آپ سولاپور تشریف لائے ہیں ۔ محترم ایم۔ مبین نے اپنی تقریر میں انڈین یوتھ آسو سی ایشن کی علمی، ادبی، تعلیمی اور سماجی خدمات کی تعاریف کی اراکین ادارہ کا شکریہ ادا کیا ۔
Comments
Post a Comment