تعلیم مستقبل کا ایک اہم ہتھیار ہے - پرنسپل خلیل شیخ۔


شولاپور (نامہ نگار، عمران جمعدار)مہا نگر پالیکا لڑکوں کا اردو اسکول نمبر 2 غریبی ہٹاو نمبر 2 سولاپور کے اسکول کے 8 طلباء نے اقرا فاؤنڈیشن اکولا کے زیر اہتمام ڈاکٹر۔ کلام جونیئر سائنٹسٹ کے امتحان میں حصہ لیا۔ مذکورہ آن لائن امتحان کا انعقاد خادمان اردو فورم میں کیا گیا تھا۔ یہ امتحان این۔سی۔ای۔آر۔  ٹی۔ کے نصاب پر مبنی تھا۔ اس موقع پر خادمان اردو فورم کے صدر وقار شیخ نے میونسپل اسکولوں کے طلبہ کو کمپیوٹر کی مفت تعلیم فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر رفیق خان صاحب نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے طلباء کے معیار میں اضافہ ہو رہا ہے اور اساتذہ طلباء کے لئے جدید آلات بنا کر تعلیمی معیار پر مزید زور دے رہے ہیں۔ اس موقع پر پرنسپل خلیل شیخ نے طلباء سے کہا کہ تعلیم مستقبل کا ہتھیار ہے۔ اساتذہ اور والدین نے طلباء کو قائل کیا کہ وہ پڑھنے پر زور دیں۔ اسکول کی پرنسپل صالحہ شیخ نے اسکول میں ہونے والی سرگرمیوں اور ڈاکٹر۔ کلام جونیئر سائنٹسٹ امتحان کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر صادق باغبان، عبدالرزاق بیدریکر، عمران المیلکر، افروز میڈم، پٹیل میڈم طلباء اور والدین موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت عمران جمعدار نے کی اور شکریہ صادق باغبان نے پیش کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔