ریاستی سطح کا دوسرا، فاطمہ بی شیخ مراٹھی ساہتیہ سمّیلن 7 جنوری کو سولاپور میں۔سمّیلن کی صدارت کے لیے۔ڈاکٹر ارجين بی یوسف شیخ اور صدر استقبالیہ کی حیثیت سے ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار منتخب۔
سولاپور( محمد مسلم کبیر)اکھل بھارتیہ مسلم مراٹھی ساہتیہ پریشد سولاپور اور گرامین مسلم مراٹھی ساہتیہ سنستھا بولڈا تعلقہ کلمنوری ضلع پربھنی کے اشتراک سے 7 جنوری 2024 کو سولاپور میں ریاستی سطح کا دوسرا، فاطمہ بی شیخ مراٹھی ساہتیہ سمّیلن منعقد کیا گیا ہے۔اس ساہتیہ سمّیلن کی صدارت معروف ادیبہ، مصنفہ اور ریڈیو کمپیئر اسسٹنٹ ، پروفیسر ڈاکٹر ارجين بی یوسف شیخ اور صدر استقبالیہ کی حیثیت سے ایم اے پانگل جونیئر کالج سولاپور کی نائب صدر معلمہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار کو منتخب کیے جانے کی اطلاع سمّیلن کے معتمد ایوب نلا مندو اور گرامین مسلم مراٹھی ساہتیہ سنستھا کے بانی شیخ شفیع بولڈیکر نے ایک پریس نوٹ کے ذریعے دی ہے۔
بھارت کی پہلی مسلم مراٹھی اُستانی،خاتون زماں، فاطمہ بی شیخ کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک روزہ مراٹھی ادبی کانفرنس کا افتتاح باغی ادیبہ پرتیبھا پرديشی کے ہاتھوں عمل میں آئےگا اور اس افتتاحی تقریب میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے نامور ادیب ڈاکٹر عزیز نداف سولاپور،انچارج پرنسپل ڈاکٹر شکیل شیخ سولاپور،شاعرہ انیسہ سکندر شیخ دونڈ،صحافی محمد مسلم کبیر لاتور، با.ح مخدوم پونے،پروفیسر علاؤالدین سیّد بیڑ،سائرہ بانو چوگلے رتناگری،صابر سولاپوری، آنند گھوڑکے تشریف لا کر افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔
اس ایک روزہ سممیلن میں کتابوں کی رسم اجراء، تقسیم اعزازات، غزل، معروف مراٹھی شاعر مبارک شیخ کی صدارت میں مدعوین شعراء کا مشاعرہ جیسی مختلف تقاریب ترتیب دیئے گئے ہیں۔اس ساہتیہ سمیلن کا انعقاد ڈاکٹر اے۔ پی۔جے۔ عبدالکلام ہال،سوشل کالج، نئی عمارت، سیفی ہاسپٹل کے روبرو،سدھیشور پیٹھ ، سولاپور میں عمل میں آئےگا۔لہٰذا اس یکیومي سمیلن میں شائقین ادب سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل اکھل بھارتیہ مسلم مراٹھی ساہتیہ پریشد سولاپور کے کنوینیر ڈاکٹر ای۔ جا۔ تمبولی، اور سمّیلن کے معتمد ایوب نلا مندو اور گرامین مسلم مراٹھی ساہتیہ سنستھا کے بانی شفیع بولدیکر نے کی ہے۔ سمیلن کے صبح کے سیشن میں بھارتیہ مسلم مراٹھی ساہتیہ پریشد اور ڈاکٹر ای جا تمبولی اور ایوب نلا مندو کی ادارت میں شائع ہوئی مراٹھی نمائندہ نظموں پر مبنی مجموعہ"گلدستہ" معروف شاعر انتخاب فراش پونے کا مرتب کردہ مجموعہ" سپندن" اور شاعر خواجہ بھائی باغبان کے دو مجموعہ کلام " کشن بھنگور" اور "پاؤول کھونا" کی رسم اجراء مہمانانِ خصوصی کے موجودگی میں ہوگی۔
اس ایک روزہ ساہتیہ سميلن کو کامیاب بنانے کے لئے مبارک شیخ، حسیب ندّاف، انچارج پرنسپل ڈاکٹر شکیل شیخ ، مظہر اللو ڈی، ملیکہ شیخ، گرامین مسلم مراٹھی ساہتیہ سنستھا کی جانب سے شاعر ایڈوکیٹ ہاشم پٹیل اوسا،خواجہ بھائی باغبان، ڈاکٹر سیّد جبِّار پٹیل،شیخ شفیع بولڈیکر، ڈاکٹر محمد رفیق شیخ، اسماعیل شیخ، جعفر صاحب شیخ، مہاسین پردھان، ایڈوکیٹ اقبال شیخ اوسا، شب وروز کوشاں ہیں۔
Comments
Post a Comment