- و يد - نلاامندو، مٹھپتی کی یاد میں6 جنوری ،یوم صحا قت کے موقع پر "مثالی صحافی" ایوارڈ، جوشی، انصاری، پوار کو دیا جائے گا۔
شولاپور - صحافت کے میدان میں 75 ویں یوم تاسیس منا رہی، شولاپور ضلع مراٹھی پترکار سنگھ کے زیر اہتمام اس سال 6 جنوری 2024 کو یوم صحافت کے موقع پر، معروف صحافی،رنگا انّا ویدیہ کی یاد میں۔ روزنامہ سکاڑ کے سینئر صحافی رجنیش جوشی، عبداللطیف نالامنڈو کے نام سے منسوب ایوارڈ روزنامہ ممبئی نیوز کے سینئر صحافی رئیس احمد انصاری کو اور بارشی کے سینئر مدیر بابو راو مٹھپتی کی یاد میں دیا جا رہا ایواڈ روزنامہ دیویہ مراٹھی کے سینئر صحافی ڈاکٹر رمیش پوار کو دیے جانے کا اعلان سولاپور ضلع مراٹھی پترکار سنگھ کے کارگزار صدر ایوب نلامندو نے کیا۔
مثالی صحافی ایوارڈ 2024 کی یہ باوقار تقریب 06 جنوری، دوپہر بارہ بجے رنگا انّا ودیہ سبھا گرہ بیجاپور روڑ میں ادارے کےصدر اشوک مٹھپتی کی صدارت میں ہوگی اور یہ ایوارڈ شولاپور کی چیریٹی کمشنر محترمہ سُنیتا کنکن واڑی کے دست مبارک سے دیے جایں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شری کانت یلے گاوں کر "کیا دور حاضر میں صحا قت زندہ ہے؟" اس عنوان پر سامعین سے خطاب کریں گے۔ اس تقریب میں ضلع ماہیتی ادھیکاری سُنیل سونٹکّے بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔
سولاپور ضلع مراٹھی پترکار سنگھ کے کارگزار صدر ایوب نلامندو اور معتمد پروفیسر پی۔پی۔کُلکرنی نے اس تقریب میں وقت پر حاضر رہنے کی اپیل کی ہے۔
Comments
Post a Comment