پچپن55 ویں کھیلوں کے سالانہ مقابلےمولیدینہ ہائی اسکول پو نے میں ہر سال کی طرح امسال بھی کھیلوں کے سالانہ مقابلے منعقد ہوے
پونہ (نامہ نگار۔تبسم ہاشمی)مولیدینہ ہائی اسکول پو نے میں ہر سال کی طرح امسال بھی کھیلوں کے سالانہ مقابلے منعقد ہوے۔ اس سال یہ 55 ویں کھیلوں کا سالانہ مقابلے تھے ۔دو دن چلنے والے ان مقابلوں کی افتتاحی تقریب موتی لال متھراوالا گراؤنڈ وانوڑی میں ہوئی ۔مہمان خصوصی کے طور پر جناب مہادیو کس گاوڑے نے شرکت کی جو کہ ضلع پو نے کے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ہیں ۔دیگر مہمانان میں ونود متھرا والا ( ایکس کارپوریٹر پو نے کینٹونمنٹ بورڈ) ۔جناب شیخ مناف عبدالمجید( ایڈیٹر محاز ٹائمز)۔جناب عثمان قادری (ایڈیٹر میرا بھارت ٹائمز ) جناب جاوید مولا (آزاد صحافی)۔ اور ایکس پرنسپل مسز شاہدہ بھی شامل تھے۔مہمانان کا تعارف جناب سیدصاحب تقدیر نے پیش کیا۔نظامت جناب ہنورے عطاء الرحمن نے کی محترم جناب مہا دیو کس گاوڑےنےمشعل جلا کر اور جھنڈا لہرا کر افتتاحی تقریب میں مقابلوں کا آغاز کیا۔ آرگنائزنگ سیکرٹری جناب شیخ صہیب عبد العزیز صاحب نے رسم شکریہ ادا کیا۔
اس کامیاب پروگرام کے انعقاد کے لئے مینیجنگ بورڈ کے سیکرٹری کوتوال صاحب نے اور مینیجنگ بورڈ کے چیئرمین ریاض عمر صاحب نے پرنسپل جناب عمر مومن صاحب کو اور مولیدینہ اسکول کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے انچارج ٹیچرز جناب سید تقدیر سر کو اور جناب ریاض آدونی صاحب کو مبارکباد پیش کی ۔
Comments
Post a Comment