ادبی فورم، ریاض کے زیر اہتمام یادگار طنزیہ ومزاحیہ مشاعرہ۔
ریاض (سعودی عرب ) 25 مئی -( ای میل ) معروف ادبی تنظیم ادبی فورم (IFC)، ریاض کے زیرِ اہتمام طنز و مزاح پر مبنی ایک شاندار محفلِ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ باذوق محفل ہوٹل خیام، حارہ میں شام 7بجے سے رات 11:30 بجے تک جاری رہی، جس میں ریاض کے ممتاز ادباء و شعراء نے شرکت کی۔ محفل کی صدارت ابو نبیل خواجہ مسیح الدین نے کی، جبکہ نثری نشست کی نظامت تنویر احمد تماپوری اور شعری نشست کی نظامت ضیاء عرشی نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے قیوم احمد اور مہمانانِ اعزازی میں ڈاکٹر انعام اللہ فلاحی، ڈاکٹر شوکت پرویز، اور صدرِ ادبی فورم طاہر بلال اسٹیج پر رونق افروز رہے۔محفل کا باوقار آغاز حسب روایت تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت موسیٰ کلیم اللہ نے اپنی خوش الحان آواز میں حاصل کی۔ اس کے بعد نثری نشست کا آغاز ہوا جس میں جمیل احمد، سعید اختر اعظمی، تنویر احمد تماپوری اور خواجہ مسیح الدین نے اپنے تخلیقی نثری شہ پارے پیش کیے جنہیں سامعین نے بے حد سراہا۔ نثری نشست کے اختتام پر نمازِ عشاء اور ہلکے ناشتے کا وقفہ رکھا گیا۔نماز کے بعد باقاعدہ شعری نشست کا آغاز ہوا، جس میں...