انجمن خدام المسلمین ہائی اسکول ہرکل بدرک کا دسویں جماعت 2025 شاندار نتیجہ و شاندار مظاہرہ.

کنکولی، ضلع سندھ درگ (مہاراشٹر) نامہ نگار : انجمنِ خدام المسلمین ہائی اسکول ہرکل بدرک نے مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کے تحت فروری 2025 میں منعقدہ دسویں جماعت کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے علاقے میں تعلیمی میدان میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔ اسکول کی کامیابی کا تناسب 100 فیصد رہا، جو بلاشبہ اساتذہ کی محنت، طلبہ کی لگن اور والدین کے تعاون کا ثبوت ہے۔
 نمایاں کامیاب طلبہ:
عفیفہ شاه نواز ڈانگے– 469 نمبرات – 93.80٪ – اسکول ٹاپر
محمد عمر فاروق منشی – 462 نمبرات – 92.40٪ دوسرا مقام
رومان نظیر سولکر – 462 نمبرات – 92.40٪ 
 دوسرا مقام (ٹائی)
سارا حمید پٹیل – 457 نمبرات – 91.40٪
٪۔ 454 نمبرات۔ زرین ضمیر احمد شیخ - 90.80
 نتائج کا خلاصہ:
کل طلبہ: 19
میریٹ: 5
ڈسکنشن Distinction: 7
فرسٹ کلاس: 4
سیکنڈ کلاس: 3
کامیابی کا تناسب: 100٪
اس شاندار کارکردگی پر اسکول کی ہیڈ مسٹریس، محترمہ نسرین شاہنواز ڈانگے نے طلبہ، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور اس کامیابی کو اسکول کے تعلیمی معیار کی عکاسی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا:
"ہمارے بچے محنت، دیانت اور نظم و ضبط کے ساتھ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ یہ نتیجہ ان کی مسلسل جدوجہد اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ ہم دعاگو ہیں کہ یہ بچے آگے چل کر قوم و ملت کا نام روشن کریں۔"
 عفیفہ شاہ نواز ڈانگے۔ 93.80%                                                            
محمد عمر فاروق منشی۔ %92.40
  رومان نظیر سولکر 92.40%
 سارا حمید پٹیل۔ 91.40%
زرین ضمیر احمد شیخ 90.80٪

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔