وقف ایکٹ کے خلاف اٹھی آواز، جلگاؤں گواہ بنا۔آج جلگاؤں کی سرزمین پر مذہب، حقوق اور شناخت کی صدا گونجے گی۔

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) جب عقیدے پر سوالات اٹھائے گئے، جب وقف زمینیں خطرے میں نظر آئیں تو خاموش رہنا محال ہوگیا۔ وقف ایکٹ 24 میں حکومت کی ترمیم اور 'امید' کے نام سے وقف ایکٹ 25 کو منظوری- یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جو ملک بھر کے مسلمانوں کے دلوں کو جھنجھوڑ رہا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اس ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، اور اب ملک کی ہر گلی، ہر محلے میں بیداری کی شمعیں روشن کی جا رہی ہیں۔ وقف ایکٹ کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے۔ جلگاؤں کا یہ تاریخی جلسہ عام کا گواہ بنے گا اس کا وقف بچاؤ سمیتی اور وقف کوآرڈینیٹشن کمیٹی کے باہمی تعاون سے آج 23 مئی بروز جمعہ کو جلگاؤں کی سرزمین پر مذہب، حقوق اور شناخت کی صدا گونجے گی۔ نماز مغرب کے بعد وقف بورڈ دہلی کے سینئر کارکن ترجمان اور ماہر تعلیم ڈاکٹر قاسم رسول کے علاوہ مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کے رکن اور کوآرڈینیٹر اکولا مفتی اشفاق، مالیگاؤں سنی اشرفی اکیڈمی کے سربراہ اطہر حسین اشرفی اس سلسلے میں خصوصی رہنمائی کریں گے۔ یہ پروگرام مقررہ وقت پر شروع ہوگا، اس لیے منتظمین کی جانب سے مفتی ہارون ندوی، مفتی خالد، عبدالکریم سالار اور فاروق شیخ نے اپیل کی ہے کہ وہ وقت پر پہنچیں اور اپنی موجودگی سے اس جلسہ عام کو تقویت دیں۔ آج کی رات صرف ایک جلسہ نہیں ہوگا، یہ تاریخ بنائے گی۔آئیں، ہم سب مل کر وقف کی حفاظت کا عہد کریں، اور ثابت کریں کہ جب مذہب کی بات آتی ہے تو ہم نہ تو خاموش رہتے ہیں اور نہ ہی پیچھے ہٹتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔