تمل ناڈو اردو میڈیم اساتذہ کی تقرری کے لیے انصاف کی اپیل۔
ویلور : (محمد رضوان اللہ) تمل ناڈو اردو میڈیم ٹیچرز ایسوسی ایشن نے حکومت تمل ناڈو اور ٹیچرز ری کر یو ٹمنٹ بورڈ (TRB) سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اردو میڈیم اسکولوں میں خدمات انجام دینے والے اہل اساتذہ کو بھی تمل میڈیم کوٹہ کے تحت تقرری کا مساوی موقع فراہم کیا جائے۔
ایسوسی ایشن کے ریاستی جنرل سیکریٹری جناب محمد شاہنواز نے اپنے بیان میں کہا کہ جن اسکولوں میں اردو میڈیم کے علاوہ تمل میڈیم مکمل طور پر بند ہوچکی ہے، وہاں کے اردو میڈیم اساتذہ بھی تمام شرائط پوری کرچکے ہیں، لیکن TRB کے نوٹیفکیشن میں ان کے لیے کوئی واضح راہ فراہم نہیں کی گئی ہے، جس کی وجہ سے وہ تقرری سے محروم رہ گئے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان اہل اردو میڈیم اساتذہ کو تمل میڈیم کوٹے کے دائرے میں شامل کرتے ہوئے فوری طور پر تقرری دی جائے تاکہ تعلیم کا عمل متاثر نہ ہو اور انصاف کا بول بالا ہو۔ ریاست کے اعلی تعلیمی افسروں کو اس سلسلے میں تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد نعیم الرحمن, تمل ناڈو اردو میڈیم ٹیچرز اسوسییشن کے جنرل سیکرٹری محمد شاہنواز اور محمد رضوان اللہ جوائنٹ سیکرٹری تملناڈو انجمن اساتذہ اردو اسکول نے عرضیاں پیش کی ہیں.
Comments
Post a Comment