عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول میں شاندار املا نویسی مقابلہ


بورنار (نامہ نگار) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول، بورنار میں طلبہ کی اردو زبان پر گرفت مضبوط بنانے اور درست املا کی اہمیت اجاگر کرنے کے مقصد سے *املا نویسی کے مقابلے* کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں جماعت پنجم تا دہم کے طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔اس مقابلے کی منصوبہ بندی اسکول کی اردو کمیٹی نے صدرِ مدرس عارف محمد خان کی رہنمائی میں کی۔ اردو کمیٹی کے صدر جواد انجم نے اپنے معاونین مظہر خان اور صادق احمد کے ساتھ مل کر مقابلے کے انعقاد کے لیے مؤثر منصوبہ بندی کی۔ طلبہ کو ان کی جماعتوں کے لحاظ سے تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ پنجم و ششم کو پہلے گروپ، ہفتم و ہشتم کو دوسرے گروپ جبکہ نہم و دہم کو تیسرے گروپ میں شامل کیا گیا۔ مقابلے کے دوران طلبہ نے درست املا، توجہ اور زبان دانی کا عمدہ مظاہرہ کیا۔ مقابلے کے جج کے فرائض شیخ روشن جعفر نے انجام دیے۔ مقابلے کے نتائج میں پہلے گروپ میں فاطمہ عاقب دیشمکھ نے اول اور فردوس علیم پٹیل نے دوم مقام حاصل کیا۔ دوسرے گروپ میں سیّد الفیہ انیس نے اول جبکہ سعود صادق دیشمکھ نے دوم انعام حاصل کیا۔ تیسرے گروپ میں مریم الطاف دیشمکھ نے اول اور خدیجہ صادق دیشمکھ نے دوم مقام حاصل کیا۔

اس موقع پر صدرِ مدرس عارف محمد خان نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے درست املا کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ زبان کی خوب صورتی اور مؤثر اظہار کے لیے درست املا بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اردو زبان کے مطالعے اور تحریری مشق کو معمول بنانے کی تلقین کی۔مقابلے کی نظامت جواد انجم نے انجام دی۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد میں فیروز خان، امیر شیخ اور عابد پنجاری کے علاوہ غیر تدریسی عملے سے مشتاق بھائی اور یوسف بھائی نے بھی بھرپور تعاون کیا۔ مقابلے کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس سرگرمی کے ذریعے طلبہ میں درست املا، اردو زبان سے شغف اور صحتِ تحریر کا جذبہ مزید پروان چڑھا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔