شاہ شاہد محی الدین قادری کا عقدِ مسعود، بعدِ مغرب پرتکلف ضیافتِ ولیمہ کا اہتمام کیا گیا.
بیدر، 14 ستمبر (نامہ نگار) حضرت شاہ صدیق محی الدین قادری مرحوم و مغفور کے نبیرہ اور جناب شاہ حامد محی الدین قادری، چیئرمین ڈسنی ہائی اسکول بیدر، ساکن قادریہ پورہ، گولاخانہ بیدر کے فرزند جناب شاہ شاہد محی الدین قادری، بی۔ای میکانیکل انجینئر، کا عقدِ مسعود کل بعدِ عصر مسجد علی، ارکاٹ گلی، نور خان تعلیم بیدر میں نہایت سادگی کے ساتھ جناب محمد شعیب رحمان صاحب، ملازم سعودی عربیہ، ساکن بلال کالونی بیدر کی دختر کے ساتھ انجام پایا۔ خطبۂ نکاح فضیلتہ الشیخ حضرت مولانا مجیب الرحمن قاسمی حفظہ اللہ نے پڑھایا، جبکہ ایجاب و قبول کی کارروائی مولانا حافظ محمد رفیق پٹیل نظامی، نائب قاضی بیدر نے انجام دی۔ بعدِ مغرب ممتاز فنکشن ہال، بیدر میں پرتکلف ضیافتِ ولیمہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جناب شاہ فاروق محی الدین قادری کی سرپرستی میں حضرت شاہ صدیق محی الدین قادری فیملی کی جانب سے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔محفل عقد ولیمہ کی تقریب میں عزیز و اقارب، دوست احباب، علماء و مشائخ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے نو ازدواجی جوڑے کو مبارکباد پیش کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اس رشتۂ ازدواج کو محبت، خوشیوں اور برکتوں سے معمور فرمائے اور دونوں کو خوشگوار ازدواجی زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔
Comments
Post a Comment