اردو زبان و ادب سے والہانہ محبت : ایڈوکیٹ شاہ جبین قا ضی۔
اردو زبان و ادب سے والہانہ محبت : ایڈوکیٹ شاہ جبین قا ضی۔
نی دہلی ( رپورٹ: ٹی این بھا رتی ) سر زمین ہند میں پروردہ اردو زبان کی ترقی کے لئے جہاں حکومت ہند سنجیدہ ہے وہاں دوسر ی طرف نجی ادارے بھی اردو زبان کے ارتقاء کے لئے کوشا ں ہیں ۔ اس سلسلہ میں گزشتہ دنوں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اور قومی کاؤنسل براے فروغ زبان اردو کے ا شتراک سے منعقدہ تقریب کے دوران معروف سر گرم سماجی کارکن ایڈوکیٹ شاہ جبین قا ضی کو اردو زبان کی خدمات کے اعتراف میں بھارت ایکسپریس اردو ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
اس موقع پر ایڈوکیٹ قاضی نے مسرت آمیز لہجے میں کہا کہ گزشتہ تین برس سے ایوارڈ سے سرفراز کیا جا رہا ہے۔ اردو کا پہلا سبق ماں کی گود سے ملا ۔ بچپن سے ہی اردو زبان سے دلچسپی رہی اور ا ردو سے والہانہ محبت کی بدولت ا لقا ضی اردو اکیڈمی اینڈ کو چنگ ٹرسٹ کا قیام عمل میں آیا ۔ اردو اکیڈمی کا مقصد ہندوستان کے کو نے کو نے میں اردو زبان کی ترقی کے لئے کام کرنا ہے ۔ گا ؤں قصبوں میں اردو کی ترویج کے لئے مسلسل کام کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ القا ضی اردو اکیڈمی کے تحت نسل نو کے لئے کھیل کود اور ڈراینگ مقابلوں میں بچوں کو انعام و اکرام تقسیم کیے جا تے ہیں ۔ انھوں نے گوا کے وزیر اعلیٰ کرن رجیجو کے بیان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان میں دشمن کو گلے لگانے کا سلیقہ مو جو د ہے ۔ مادر وطن کی زبان اردو نے آزادی کا پرچم لہرایا ۔ گوا کے وزیر اعلیٰ کی اردو زبان سے محبت قابل ستائش ہے
۔ جدید دور میں اردو زبان کے لیے مزید اقدامات پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
یاد رہے ا یڈ و کیٹ قاضی مختلف ا مراض کے لئے یونانی اور آ یو رویدک طریقہ علاج پر بھی کام کر رہی ہیں ۔ غریب مریضوں کے علاج کے لیے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے ساتھ مفت میڈیکل کیمپ میں بھی خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں ۔
Comments
Post a Comment