حاجی مخدوم اردو پرائمری اسکول جالنہ سیرت پاک کے جلسہ کا شاندار انعقاد۔


جالنہ: ( عبد الغنی)جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کی سیرت پاک الحمدللہ پورے آب وتاب سے جاری ہے گذشتہ روز ١١- ستمبر جمعہ ڈھائی بجے حاجی مخدوم اردو پرائمری اسکول دکھی نگر قدیم جالنہ میں حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ، حسنِ اخلاق، شفقت و احسانات اور عظیم تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک خوبصورت تقریب کا مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی نائب صدر جمعیت علماء مرہٹواڑہ کی صدارت میں انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں طلبہ نے عقیدت و احترام کے ساتھ نعتیں پیش کیں
پروگرام کا سب سے خوبصورت پہلو طلبہ کی جانب سے کی جانے والی سیرتِ نبوی ﷺ کے موضوع پر تقاریر تھیں۔ ننھے مقررین نے حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ، آپ ﷺ کے اعلیٰ اخلاق، رحم و شفقت، عدل و انصاف، برداشت اور انسانیت سے محبت کے مختلف پہلوؤں کو نہایت اردو ، عربی ،انگریزی اور مرہٹی زبان میں خوبصورت انداز میں اجاگر کیا۔۔۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، ادارہ کے صدر مدرس اشفاق سر و اساتذہ نے مہمانوں کا گل و ہدایا سے استقبال کیا ، افتتاحی کلمات میں اشفاق سر ہیڈ ماسٹر صاحب نے اپنے ادارہ کی از روز اول تا امروز تعلیمی و تربیتی مراحل کا تذکرہ کیا اور جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کی سات سالہ جاری سیرت پاک مہم کی اہمیّت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی سراہنا کی ،
بعد ازاں پروگرام کے مہمان خصوصی محمد ایوب خاں جنرل سیکرٹری جمعیت علماءنے حاجی مخدوم اردو اسکول، کے طلباء کی تقاریر کی خوب تعریف کی ،
ایڈوکیٹ محمد اشفاق کاغذی رکن جمعیت نے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو اپنی زندگیوں میں سیرت النبی کی روشنی میں مثبت تبدیلی لانے کی تلقین کی ۔۔۔۔
شہر جالنہ کی بزرگ شخصیت اقبال پاشاہ صاحب نے اپنے کردار و گفتار سے برداران وطن کو قریب قریب اور مانوس کرنے کی ضرورت پر زوردیا ،
حاجی احتشام الدین باغبان نے بھی اپنے اسکول کی موجودہ تعلیمی و تربیتی ترقی پر خوشی کا اظہار کیا ،
محمد افتخار الدین سیکرٹری ادارہ ہذا نے اپنے ادارہ کے بچوں اور اساتذہ سے کہا کہ یہ دور مسابقت و مقابلہ آرائی کا ہے ہم خوب محنت کریں اورنئی نسل کو سیرتِ طیبہ سے روشناس کرانے اور اسوۂ حسنہ کو عملی زندگی میں اپنانے کی کوشش کریں ، دوران جلسہ حافظ قاری محمد شعیب استاذ ادارہ نے اپنی مخصوص انداز میں نعتیہ کلام پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا ،
مولانا عیسیٰ خان کاشفی نے حاجی مخدوم اردو اسکول کی بہترین تعلیم وتربیت اور یہاں اساتذہ کی اس سلسلہ میں نمایاں کاوشوں کی تعریف کی اور اس پروگرام کے نتائج کا اعلان کیا اس اسکول دس طلباء نے تقریری مقابلہ میں حصہ جن میں سے درجہ اول سے ام ماہین بنت عمران صاحب درجہ دوم سے ماریہ بنت مختار صاحب اورمزید درجہ دوم سے ام عمارہ بنت عبد المجید صاحب اور درجہ سوم سے روہیز مہک نے کامیابی حاصل کی جنہیں ایوب خاں صاحب نے نغد انعام بھی دیا،
 مولانا سہیل ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک میں جو اسلام و مسلمانوں سے اجنبیت و غیریت کا ماحول ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے رسول صلعم کی ذات مبارکہ ان کی پاکیزہ سیرت و تعلیمات کو اپنے کردار و گفتار سے لوگوں کو واقف نہیں کرایا جس کی وجہ سے ہم اس ملک میں مختلف حالات سے دوچار ہیں آپ نے مزید کہا کہ یہ سیرت پاک مہم ایک سالانہ ایک رسم نہیں بلکہ دلوں میں محبتِ رسول ﷺ جگانے، نئی نسل کو سیرتِ طیبہ سے روشناس کرانے اور اسوۂ حسنہ کو عملی زندگی میں اپنانے کی ایک خوبصورت کوشش ہے ۔
جلسہ ہذا کی نظامت الحاج محمد قاسم اعجاز صدیقی ٹیچر حاجی مخدوم اردو اسکول نے اپنے منفرد اور جامع اندازِ میں کی،
حافظ عبد السلام قریشی کی دعا پر یہ خوبصورت و بابرکت مجلس ختم ہوئی ،

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔