جمعیت علماء ہند کے قومی جنرل سیکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کا ایک روزہ دورہ بیدر۔


بیدر21ستمبر (نامہ نگارمحمدعبدالصمد) مولانا محمد تصدق ندوی صدر جمعیت علماء بیدر کے بموجب جمعیت علماء ہند کے قومی جنرل سیکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی جمعیت علماء بیدر کے زیر اہتمام , سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس وتقسیم انعامات سیرت کوئز مقابلہ , میں شرکت کے لئے پہلی مرتبہ 27 / سپٹمبر 2026 بروز اتوار ایک روزہ دورہ پر بیدر تشریف لا رہے ہیں دہلی سے بذریعہ طیارہ سشمس آباد ایئرپورٹ تشریف لائیں گے جہاں مولانا محمد عبدالحکیم قاسمی نائب صدر جمعیت علماء بیدر اور محمد فیاض احمد ایچ کے جی این سیکریٹری جمعیت علماء بیدر ودیگر احباب حضرت کا پرتپاک استقبال فرمائیں گے  ایئرپورٹ سے  کاروں کےقافلہ کے ساتھ بیدر تشریف لائیں گے ! ان کے علاوہ مولانا محمد شریف مظہری نائب صدر جمعیت علماء کرناٹک اور جناب محمد رحیم خان صاحب رکن اسمبلی بیدر وسابق وزیر حکومت کرناٹک بھی شرکت فرمائیں گے ایک روزہ عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں زوروں پر جاری ہیں واضح ہو کہ جمعیت علماء بیدر کے زیر اہتمام  ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے اسکول و کالج کے طلبہ وطالبات کو سیرت النبی سے واقف کرانے اور ان میں عمل کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے ہر سال سیرت کوئز مقابلہ کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے جس سے ضلع بھر میں ہزاروں طلبہ وطالبات استفادہ کرتے ہیں امسال بھی ضلع بھر سے تقریبا 21 ہزار طلبہ وطالبات نے شرکت فرمائی ہے تین زمروں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے تین طلبہ وطالبات کو انعام میں عمرہ کے ٹکٹ کا اعلان کیا جائے گا دوم و سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو نقد انعامات کے ساتھ سرٹیفکیٹ سے نوازا جائیگا الحاج محمد سراج احمد انجینیئر سرپرست جمیعت علماء بیدر اور مولانا محمد فرید حسامی خازن جمعیت علماء بیدر نے برادران اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی.
مزید تفصیلات کے لئے حافظ محمد عمر قریشی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء بیدر سے فون نمبر 9900766946 پر رابطہ فرمائیں

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔