معروف شاعر اور تاجرپارچہ جات جناب مقیم باگ کی دختر نیک اختر کی شادی خانہ آبادی


بیدر۔ (راست) یکم ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) علاقہ کلیان کرناٹک کے معرو ف شاعر اور تاجر پارچہ جات جناب محمد مقیم الدین باگ (مقیم باگ) کی دخترنیک اخترالورہ عفیفہ کا عقدمسنونہ محمد نصراللہ خان فراز ولد محمد سعادت اللہ خان (ساجد) صاحب ساکن بیدر سے 30/اگست کو بسواکلیان کے آرجی پیالیس فنکشن ہال، پرتاپور روڈ، بسواکلیان میں زیرسرپرستی چاچی صاحبہ زوجہ الحاج محمد جمال الدین باگ مرحوم اور زیرنگرانی برادرِاکبر محمد کلیم الدین باگ (شکیل) بہ فضل ِ الٰہی منعقد ہوا۔ مولانا عبدالسلام قاسمی صدر قاضی شرعی پنچایت بسواکلیان کاعمدہ بیان رہا۔ میرفرخندہ علی خطیب وامام جامع مسجد بسواکلیان خطبہ ء نکاح پڑھایا۔ مولانا منصور صاحب خطیب وامام مسجد سوٹے پیر نے قضأت کے فرائض انجام دئے۔ جب کہ مولانا قاری اظہا رالحق خطیب وامام مسجد ابوبکر صدیق بسواکلیان نے عاقدین کی شرعی وخوشگوار زندگی کے لئے دعا کی۔ محفل عقد میں شہرکے علمائے کرام اور مشائخین کے علاوہ مختلف تنظیموں کے صدور واراکین، شہر کے مختلف تاجر، جمیع رشتہ دار، عزیزواقارب کے علاوہ بیرون شہر کے دوست احباب اور معززین شہر شریک رہے۔ عاقدین کو دعاؤں سے نوازا۔جناب مقیم باگ نے اس کے لئے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ میں ان تمام معززین شہر اور رشتہ داروں ودوستوں کا شکرگذار ہوں کہ انھوں نے اپنے قیمتی وقت کو میری دختر کی خوشیوں کے لئے نچھاور کیا اور دعائیں دیں۔اس کا اجرا للہ کے نزدیک توقع سے زیادہ رہے گاکہ ہمارا معاشرہ الحمد للہ ایک دوسرے کے بچوں کی خوشیوں میں وقت نکال کر شریک ہورہاہے۔جناب محمد مجیب الدین باگ اورنگ آباد، قدیر باگ گلبرگہ، صغیر باگ گلبرگہ، دستگیر باگ بسواکلیان، خواجہ معین الدین چابکسوار، محمد کلیم الدین ماموں اور منیرالدین ادھونی وغیرہ نے مہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔