ووٹر بیداری مہم : الیکشن ڈرافٹ لسٹ جاری، ووٹر لسٹ میں اپنے نام کی تصدیق یقینی بنائیں - از قلم : عثمان احمد، (عمرکھیڑ ضلع ایوت)


ووٹر بیداری مہم: الیکشن ڈرافٹ لسٹ جاری، ووٹر لسٹ میں اپنے نام کی تصدیق یقینی بنائیں - 
از قلم عثمان احمد، 
(عمرکھیڑ ضلع ایوت)

​مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی تجدید اور ووٹر بیداری کے پیشِ نظر تمام شہریوں کے لیے ایک اہم اطلاع جاری کی گئی ہے تاکہ ہر اہل شہری اپنے جمہوری حق کی حفاظت کر سکے۔
​جمہوریت میں ہر ایک ووٹ کی بنیاد آئین ہند پر قائم ہے، اور ووٹر لسٹ میں صحیح نام کا اندراج ہی ووٹر کے حقِ دہی کی ضمانت ہے۔ اسی سلسلے میں الیکشن ڈرافٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔
​اہم نکات اور کارروائی:
​ڈرافٹ لسٹ کی دستیابی: الیکشن ڈرافٹ لسٹ کی کاپی متعلقہ بی ایل او (BLO) کے پاس موجود ہے۔
​نام کی تصدیق: تمام ووٹرز سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے بی ایل او سے رابطہ کر کے لسٹ میں اپنے نام اور تفصیلات کی تصدیق کریں۔
​نیا نام درج کروانا (فارم نمبر 6): اگر ڈرافٹ لسٹ میں آپ کا نام شامل نہیں ہے، ASD (absent shifted dead) لسٹ میں چیک کریں اور پھر بھی نہ ہو تو گھبرائیں مت 
 فوراً 'فارم نمبر 6' بھر کر متعلقہ بی ایل او کے پاس جمع کروائیں۔
​"میرا ووٹ، میری طاقت" — آج ہی اپنے بی ایل او سے رابطہ کریں اور جمہوری عمل میں اپنی شمولیت اور حقِ رائے دہی کو یقینی بنائیں۔
نئے نام درج کرنے اور اعتراضات کی آخر ی تاریخ 30 ستمبر 2026

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔