جناب رئیس احمد خان کو "حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمۃ اللہ علیہ کی منتخب تصانیف کے تجزیاتی مطالعہ کے موضوع" پر. تحقیقی مقالہ پیش کرنے پر انہیں پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا۔



اورنگ آباد (راست) آج MGM یونیورسٹی، اورنگ آباد کے شعبۂ اردو میں ایک نہایت مسرت بخش اور قابلِ فخر موقع پر جناب رئیس احمد خان کو "حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمۃ اللہ علیہ کی منتخب تصانیف کے تجزیاتی مطالعہ" کے موضوع پراپنا تحقیقی مقالہ پیش کرنے پر ان کااوپن ڈفینس وائوا منعقد کیا گیا۔.جس میں انہیں ڈاکٹریٹ(Ph.D)کی ڈگری تفویض کی گئی۔ 
اس عظیم علمی سفر میں یونیورسٹی کی معزز ڈین میڈم، ڈائریکٹر سنگھ صاحب اور ممبئی یونیورسٹی سے تشریف لائے محترم عبداللہ امتیاز صاحب نے بطورِ ایکسپرٹ خصوصی شرکت فرمائی۔ اس تحقیقی سفر کی تکمیل میں نگراں ڈاکٹر ساجد عالم صاحب کی مخلصانہ رہنمائی اورعلمی سرپرستی قابلِ تحسین رہی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اسود گوہر میڈم کی موجودگی نے بھی اس خوشی کو مزید یادگار بنا دیا۔
 رئیس احمد خان صاحب کو اس عظیم علمی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد پیش کی گئی۔ آج سے وہ ڈاکٹر رئیس کہلائیں گے۔ اس موقع پر ان کے خیرخواہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے علم و تحقیق میں مزید برکت عطا فرمائے، انہیں اردو زبان و ادب کی خدمت کے لیے مزید توفیق دے اور ان کی علمی کاوشوں کو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنائے۔


Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔