طلبہ کی اخلاقی و تعلیمی ترقی کے لئے اساتذہ کے ساتھ والدین کا تعاؤن بھی ضروری ہے - ملّت جو نئیر کالج میں سرپرست و اساتذہ میٹنگ میں پرنسپل حفیظ منیار کا اظہار خیال۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) طلباء و طالبات کی ہمہ جہت ترقی میں اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ والدین اور سر پرست حضرات کا نہایت اہم کردار ہوتا ہے۔ اگر اساتذہ کو والدین کا پوری توجہ کے ساتھ مکمل طور پر تعاؤن حاصل ہو جائے تو طلبہ کی اخلاقی اور تعلیمی ترقی کی راہ آسان ہو جائے گی۔ ملّت جونیئر کالج، مہرون، جلگاؤں میں منعقدہ سرپرست واساتذہ میٹنگ کے دوران ان خیالات کا اظہار پرنسپل حفیظ منیار نے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بچّوں کی تربیت آخرت کی کامیابی کو دھیان میں رکھتے ہوئے کرنا ہے۔ آغاز یاز دہم کے طالب علم عبداللہ شیخ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعد ازیں سوپروائزر سید مختار نے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ دونوں جماعتوں کے کلاس ٹیچرس سمیہ شاہ میڈم اور فرحانہ میڈم نے حاضر سرپرست حضرات کو طلبہ کے تعلیمی ریکارڈس بتائے۔نیز دور حاضرہ میں والدین و سرپرست حضرات کی بڑھتی ذمہ داریوں سے متعلق بھی رہنمائی کی نظامت اور اظہار تشکر شیخ زبان احمد نے پیش کیا۔ اخیر میں مؤظف سوپروائزر سید رفیق پٹوے کی دعائے خیر پر میٹنگ کا اختتام ہوا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔