ظہیرآباد میں عظیم الشان محفلِ حمد و نعت و مدحِ صحابہؓ،مفتی طارق جمیل قنوجی اور حافظ و قاری ظہیر فیضی قنوجی اتر پردیش کی خصوصی آمد۔


ظہیرآباد 4/ستمبر(نمائندہ) سٹی جمعیت علماء ظہیرآباد کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان محفلِ حمد و نعت و مدحِ صحابہؓ کا انعقاد 6 ستمبر 2026ء بروز اتوار، بعد نمازِ مغرب، مسجد سید تاج الدین ظہیرآباد میں ہوگا۔
یہ روح پرور اور بابرکت محفل حضرت مولانا عتیق احمد صاحب قاسمی کی سرپرستی میں منعقد ہوگی، جبکہ اجلاس کی صدارت حضرت مولانا مفتی عبدالصبور قاسمی صاحب، جنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع سنگاریڈی فرمائیں گے۔ محفل میں حضرت مولانا مفتی اسلم سلطان صاحب قاسمی اور حضرت مولانا عبدالمجیب صاحب قاسمی بطورِ خصوصی مہمان شرکت فرمائیں گے۔
محفل کی خصوصی کشش ملک کے ممتاز علماء، خطباء اور نعت خواں حضرات کی شرکت ہوگی۔ بالخصوص حضرت مولانا مفتی طارق جمیل قنوجی، اتر پردیش اور حافظ و قاری ظہیر فیضی قنوجی، اتر پردیش خصوصی طور پر تشریف لا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ حضرت مولانا مفتی اکرام الحسن مبشر صاحب، امام و خطیب مسجد عامرہ، عابڈس، حیدرآباد بھی اپنے علمی و اصلاحی کلمات سے سامعین کو مستفید فرمائیں گے۔
محفل میں حمدِ باری تعالیٰ، نعتِ رسولِ اکرم ﷺ، مدحِ صحابہؓ، تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ اور دیگر اہم دینی و اصلاحی موضوعات پر ایمان افروز کلام اور بیانات پیش کیے جائیں گے۔ مقامی نعت خواں حضرات بھی بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے۔
 نظامت و نگرانی حضرت مولانا مفتی خلیل احمد قاسمی صاحب
صدر سٹی جمعیت علماء کرینگے۔
منتظمین کے مطابق اس محفل کا مقصد مسلمانوں میں محبتِ رسول ﷺ، عظمتِ صحابہؓ، عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ، دینی شعور اور اصلاحِ معاشرہ کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ ایسی محافل کے ذریعے عوام کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے وابستہ ہونے اور اپنی دینی ذمہ داریوں کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔
حضرت حافظ غوث صاحب، امام و خطیب مسجد سید تاج الدین نے ظہیرآباد شہر اور اطراف و اکناف کے مسلمانوں سے خصوصی اپیل کی ہے کہ اس عظیم الشان محفل میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش سے ممتاز علماء و شعراء کی خصوصی آمد اس محفل کی اہم خصوصیت ہے، لہٰذا اہلِ ظہیرآباد اور قرب و جوار کے مسلمان اس سنہری موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے اپنے اہلِ خانہ اور احباب کے ساتھ بروقت شرکت کریں اور محفل کو کامیاب بنائیں۔
محفل میں شرکت کرنے والے تمام احباب کے لیے بعد نمازِ عشاء طعام کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔