بی ایس سی فارما گیسٹ فیکلٹی کے لیے درخواستیں مطلوب۔
ظہیر آباد (28 سپٹمبر نامہ نگار) پروفیسر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے ایک پریس نوٹ کے بموجب کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن تلنگانہ کی جانب سے تعلیمی سال 2026-27ے لیے ڈگری کالجوں میں گیسٹ فیکلٹی کے طور پر عارضی لیکچررز کی خدمات کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں ،بی ایس سی فارماسیوٹیکل انگلش میڈیم کی تدریس کے لیے عارضی بنیاد پر ایم فارما کامیاب امیدواروں سے گیسٹ فیکلٹی کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ امیدوار کو متعلقہ مضمون میں پوسٹ گرائجویشن میں 55% نشانات برائے جنرل اور ایس سی ایس ٹی امیدواروں کے لیے%50اقل ترین نشانات کا حامل ہونا ضروری ہے.پی ایچ ڈی نیٹ‘سیٹ‘سلیٹ امیدوراوں اور تدریسی تجربہ رکھنے والوں کو سرٹفکیٹ کی پیشکشی پر فوقیت دی جائے گی۔ منتخبہ امیدواروں کو متعلقہ زبان میں ہی تدریس کرنی ہوگی۔ منتخبہ امیدواروں کی خدمات تعلیمی سال کے اختتام تک ہی حاصل کی جائیں گی۔ خواہش مند امیدوارکو چاہیے کہ وہ ٹائپ شدہ درخواست اپنی انفرادی و تعلیمی تفصیلات معہ فون نمبر اور پوسٹ گرائجویشن اور دیگر اسنادات کی نقول کے ساتھ گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آبادکے دفتر میں 30 سپٹمبر دووپہر تین بجے تک شخصی طور پر داخل کریں۔ انٹرویو کی تاریخ سے امیدوار کو مطلع کیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment