زنجیر سے پرواز تک " "نسوانیت" - از قلم :نورصباء نبی صاحب بڑے پیر، (طالبہ بی اے سال اول، یو ای ایس مہیلا مہاودیالیہ سولاپور.)۔ رہبر : ڈاکٹر سمیہ باغبان۔


زنجیر سے پرواز تک " 
"نسوانیت" - 
از قلم :نورصباء نبی صاحب بڑے پیر، 
(طالبہ بی اے سال اول، یو ای ایس مہیلا مہاودیالیہ سولاپور.)
رہبر : ڈاکٹر سمیہ باغبان۔
 


تھی عورت کل تک گھر میں زنداں میں
نہ تھی تعلیم نہ تھی کوئی پہچان میں 
گھونگٹ میں لپٹی سہمی سہمی رہتی تھی 
اپنے ہی گھر میں پرائی جیسی لگتی تھی 

پھر دیکھیں ازادی کی صبح سہانی
بیٹی نے بدلی اپنی کہانی 
ہاتھ میں اس کے اب علم آیا ہے 
اس نے اپنا خود کا نام کمایا ہے

کہتے ہیں اسے سب مرد بن جاؤ
تبھی تم کو دنیا میں مقام ملے گا 
میری رائے میں یہ انصاف نہیں ہے
عورت پن مٹانا نسوانیت نہیں ہے

اللہ نے عورت کو نازک بنایا ہے 
ممتا،حیا،وفا سے سجایا ہے
اسے مرد نہیں عورت ہی رہنے دو
اس کے وجود کو عزت سے سہنے دو

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔