ڈاکٹر آف فارمیسی میں مرزا کاشف علی بیگ کی امتیازی کامیابی، ڈاکٹریٹ کی سند عطا


بیدر، 12 ستمبر (نامہ نگارمحمد عبدالصمد) مرزا چشتی صابری نظامی کے پوتے اور مرزا منصور علی بیگ کے فرزند مرزا کاشف علی بیگ نے ڈاکٹر آف فارمیسی کی تعلیم میں امتیازی کامیابی حاصل کرکے اپنے خاندان کا نام روشن کیا ہے۔ ماہِ رواں کی 10 تاریخ کو بنگلورو میں الامین کالج آف فارمیسی کی جانب سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر بھون، بنگلورو میں منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر کے ہاتھوں مرزا کاشف علی بیگ کو ڈاکٹر آف فارمیسی میں امتیازی کامیابی پر ڈاکٹریٹ کی سند عطا کی گئی۔
اس موقع پر اہلِ خاندان، دوست احباب اور متعلقین نے مرزا کاشف علی بیگ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور تعلیمی جدوجہد کا ثمر ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرزا کاشف علی بیگ کو علم و عمل میں مزید ترقی عطا فرمائے اور ان کے علم کو انسانیت کے لیے نفع بخش بنائے۔ آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔