افسانچہ - "کیپشن" - ازقلم : سیدہ تزئین فاطمہ بنت سید نور الغوث نقشبندی، اورنگ آباد۔
افسانچہ -
"کیپشن"
ازقلم : سیدہ تزئین فاطمہ،
بنت سید نور الغوث نقشبندی، اورنگ آباد۔
ہجوم تھا… مگر ویڈیو بنانے میں مصروف۔
“ویڈیو صاف آنی چاہیے…” کوئی زاویہ درست کر رہا تھا۔
وہ زمین پر پڑا تڑپ رہا تھا… سانسیں ٹوٹ رہی تھیں…
ہونٹ ہلے، “مدد…” مگر آواز کسی تک نہ پہنچی۔
“آ گئی ویڈیو؟” ایک نے پوچھا۔
دوسرا بولا، “ہاں… اب کیپشن کیا ڈالیں گے؟”
کسی نے ہنستے ہوئے کہا،
“لکھ دو— انسانیت مر گئی!”
Comments
Post a Comment