شاعرہ و ادیبہ ارجمند بانو قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن تلنگانہ خواتین ونگ کی صدر مقرر


حیدرآباد 4ستمبر( پریس نوٹ) قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن انڈیا کے ورکنگ صدروریاست تلنگانہ کے صدر ڈاکٹر ناصر بن احمد باہیال بابر شیخ نے ریاست تلنگانہ کی ممتاز و معروف شاعرہ' ادیبہ وصحافی محترمہ ارجمند بانو کو قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن انڈیا کی ریاست تلنگانہ کی خواتین ونگ کی صدر مقرر کیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے محترمہ ارجمند بانو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ تقرری اردو زبان کے فروغ اور ترقی کے لیے ان کی لگن 'محنت اور مسلسل کوششوں کے اعتراف میں کیا گیا ہے ڈاکٹر بابر شیخ نے امید ظاہر کی کہ محترمہ ارجمندبانو فاؤنڈیشن کے اقدار 'مقاصد کو برقرار رکھتے ہوئے اردو زبان کے فروغ' تحفظ اور ترقی کے لیے دن رات اپنی انتھک محنت جاری رکھیں گی واضح رہے کہ محترمہ ارجمند بانو کو حکومت تلنگانہ کے علاوہ مختلف ادبی و تہذیبی انجمنوں نے مختلف ایوارڈز اور توصیف ناموں سے نوازا ہے ارجمند بانو2000ء سے صحافتی میدان سے وابستہ رہیں 2010 سے عملی طور پر شاعری کے میدان میں سرگرم ہیں حکومت تلنگانہ کے علاوہ کمشنرمحکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ تلنگانہ نوین متل آئی ایس نے انہیں بیسٹ بیسٹ جرنلسٹ ایوارڈ عطا کیا علاوہ ازیں انہیں اردو اکیڈمی تلنگانہ نے ان کے شعری مجموعے" شہر تمنا"پر بھی انعام عطا کیا سوسائٹی آف جرنلسٹ وائی ایس مینس کلب سکندرآباد' بزم غزل' آل انڈیا اردو مشاعرہ بیجا پور میں بھی انہیں توصیف نامہ اور مومنٹو پیش کیا علاوہ ازیں یکتا دیوس کے موقع پر اور تلنگانہ جرنلسٹ اسوسی ایشن نے 24 جولائی 2026 کو اوربزم احمد حسین (بانی جناب منور حسین) نے 29 جنوری 2006 کو نمائش میدان پر اور کرناٹک میں منعقدہ بین ریاستی مشاعرہ میں شیر میسور ٹیپو سلطان کمیٹی اینڈ رائل سوشل گروپ اف انڈیا نے مومنٹو دیا تھا گولکنڈہ کلچرل اکیڈمی (بانی جناب لطیف الدین لطیف) کے علاوہ متعدد ادبی انجمنوں نے انہیں مختلف مواقع پر ان کی اردو خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایوارڈز توصیف نامے اور شال پوشی کی ہے

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔