ضلعی سطح کےکُشتی مقابلے میں رئیس ہائی اینڈ جونیر کالج کی شاندار کامیابی۔


بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) بھیونڈی نظامپور شہر مہا نگر پالیکا اور تھانہ ضلع کھیل کود ڈپارٹمنٹ کے مشترکہ اشتراک سے جمعرات 24ستمبر 2026 کو گاجانگی حال کوبڑپڑا میں انٹر اسکول اینڈ کالجیٹ کُشتی (Wrestling) مقابلہ 2026 کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں بھیونڈی تعلقہ کے 27 اسکولوں سے کل 620 طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ سبھی مقابلے 14سال،17سال اور 19سال سے کم عمر زمرے میں کھیلے گئے۔ان مقابلوں میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی کی جانب سے طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور فری اسٹائل کشتی اور گریکو رومن کشتی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں عمر زمرے میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 
11گولڈ میڈل،17سلور میڈل اور 20 برونز میڈل حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا۔طلباء و طالبات کی تربیت ذاکر انصاری, مصیب مومن اور اختر مومن نے کیا تھا۔ طلبہ کی اس شاندار کامیابی پر کے ایم ای سوسائٹی کے صدر الماز فقیہ،سکریٹری دانیال قاضی،خازن فہد بوبیرے، اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین دانش مدعو،رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے چیئرمین یا سرتاتلی، پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری، وائس پرنسپل عامر صدیقی، اسسٹنٹ بیڈ ماسٹر مخلص مدعو سپروائزرس اسرار پٹھان سبطین کشیلکر،مزدان ملا، وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری اور جملہ اسٹاف نے سبھی کامیاب طلبہ اور رہنمائی کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔