کمٹھانے کے لئے - میربیدری،ضلع بیدر، کرناٹک


کمٹھانے کے لئے - 
میربیدری،ضلع بیدر، کرناٹک 

آگئے ہیں آج کمٹھانے میں ہم 
کاپیاں طلبہ کو پہنچانے میں ہم 

یہ زمیں مخزن کھڑی کا رکھتی ہے 
صاف پاکیزہ کھڑی ہی اچهی ہے 

رانیاں رہتی تھیں کمٹھانے میں کل 
اور گزرتے تھے وہ دیوانے سے پل 

ہے محلہ اوپر اک، نیچے بھی ہے 
بکری دیکھی، بھینس اور گائے بھی ہے 

بیٹیاں پڑھنے میں آگے ہیں بہت 
غم ہیں اور غم کے بھی ساجھے ہیں بہت 

اور لڑکوں نے بھی محنت کی ہے میرؔ
ہر نشانے پر چلاتے ہیں وہ تیر

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔